شمالی و جنوبی وزیرستان میں مختلف واقعات میں خاتون سمیت پانچ افراد کو قتل کر دیا گیا

بدھ 5 ستمبر 2018 19:19

شمالی وزیرستان۔05 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2018ء) شمالی و جنوبی وزیرستان میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مختلف واقعات میں خاتون سمیت پانچ افراد کو قتل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پہلا واقعہ شمالی و جنوبی وزیرستان کے سنگم پر واقعہ شوال اڈہ کے قریب رونما ہوا جہاں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے مقتولین کی شناخت اسرار اور وہاب الرحمان کے نام سے ہوئی ہے‘ دوسری واردات شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے علاقے شیراتلہ میں ہوئی جہاں نامعلوم افراد نے رات کے وقت ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جان بحق ہو گئے ‘ قتل ہونے والوں میں والدہ ، بیٹا اور داماد شامل ہیں ابھی تک ان واقعات کی کوئی وجوہات سامنے نہیں آئیں۔

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں