بنوں اور شمالی وزیرستان کے کچھ علاقوں میں عید کی نماز ادا کی گئی

نماز کا سب سے بڑا اجتماع تبلیغی مسجد میں ہوا، نماز کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے

ہفتہ 23 مئی 2020 21:38

شمالی وزیرستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2020ء) بنوں اور شمالی وزیرستان کے کچھ علاقوں میں عید کی نماز ادا کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کیعلاقے میران شام میں عید کی نماز ادا کی گئی ہے جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نمازکا سب سے بڑا اجتماع تبلیغی مسجد میں ہوا ہے جس میں سینکڑوں افراد نے شکرکت کی تھی۔اس کے علاوہ عید کی نماز کے وقت سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جس کے بعد عید کی نماز ادا کی گئی۔ جہاں پورے ملک میں آج روزہ رکھا جا رہا ہے، وہاں ہی بنوں اور شمالی وزیرستان کے کچھ علاقوں میں عید کی نماز ادا کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں