شمالی وزیرستان، نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 قبائلی رہنماء جاں بحق

پوسٹ مارٹم کے بعد میتیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں،ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے،ڈی پی او

بدھ 28 جولائی 2021 20:15

شمالی وزیرستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 قبائلی رہنماء جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 قبائلی رہنماء جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مذکورہ واقعہ شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق سرگرداں چوک کے قریب گاڑی میں سوار مسلح افراد نے فائرنگ کی۔جاں بحق افراد کی شناخت صاحب رحمان اور خیر اللّٰہ کے نام سے ہوئی ہے۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد میتیں ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے۔

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں