محکمہ زراعت نے پنجاب میں گندم کے پیداواری مقابلہ جات کیلئے کاشتکاروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت

جمعرات 7 دسمبر 2023 16:45

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2023ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع نوشہرہ ورکاں چوہدری محمد یوسف نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت نے پنجاب میں گندم کے پیداواری مقابلہ جات کیلئے کاشتکاروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں صوبہ پنجاب میں گندم کی پیداوار میں اضافہ اور کاشتکاروں کے مابین صحت مندانہ مسابقت کا جذبہ پیدا کرنے کیلئے گندم کے پیداواری مقابلہ2023-24کا انعقادکیا جا رہا ہے جس میں جیتنے والے کاشتکاروں کو کروڑوں روپے کے نقد انعامات دئیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں 5یا5ایکڑ سے زیادہ قابل کاشت زرعی اراضی کے مالک مردوخواتین کاشتکار درخواست دینے کے اہل ہیں،اس کے علاوہ مشترکہ کھاتہ رکھنے والے زمینداران بھی اہل ہیں نیز مزارعین /ٹھیکیداران بھی دستاویزات کی تحصیل کمیٹی کی طرف سے تصدیق کرانے کے بعد درخواست دے سکتے ہیں۔ صوبائی کمیٹی کا فیصلہ حتمی ہو گا اور مکمل درخواستیں 31جنوری 2024 تک اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع نوشہرہ ورکاں کے دفتر میں وصول کی جائیں گی۔\378

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ ورکاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں