نوشہرہ ورکاں تحصیل بار کے سالانہ انتخابات سال 2019 مکمل،رانا واجد مقصود، صدر منتخب

اتوار 13 جنوری 2019 13:50

نوشہرہ ورکاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2019ء) نوشہرہ ورکاں تحصیل بار کے سالانہ انتخابات سال 2019 مکمل ھوگئے۔ایڈووکیٹ رانا واجد مقصود گروپ۔اور ایڈووکیٹ علی زو القرنین گروپ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا۔الیکشن کمیٹی نے خفیہ بیلٹ پیپر کے ذریعے ووٹنگ کا عمل مکمل کیا۔اور 175تحصیل بار کے ممبران نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔ کچہری کے احاطہ میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور سرکل کے تین تھانوں سے اضافی نفری بھی موقع پر موجود دیکھی گئی۔

(جاری ہے)

اور بار کی جانب سے انتظامی امور اور طعام کے لیے چار لاکھ کا بجٹ مقرر کیا گیا تھا۔ووٹ ڈالنے کا وقت 5 بجے تک طے تھا۔اورغیر حتمی انتخابی نتائج کے مطابق رانا واجد مقصود نے بطور صدر 95 ووٹ لیکر میدان مار لیا ہے۔جبکہ علی زو القرنین 75 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ر ہے۔ رانا واجد گروپ کی جانب سے جنرل سیکرٹری کا امیدوار رانا قیصر محمود۔ اورعلی زوالقرنین کی جانب سے عمران عارف جنرل سیکرٹری کا امیدوار تھا۔دونوں کے ووٹ 84+84 ہونے کی صورت چھ چھ ماہ جنرل سیکرٹری ر ہیںگے۔متنازعہ عمل پر قائم گیارہ رکنی کمیٹی کا فیصلہ۔جبکہ دیگر تمام عہدوں پر بھی رانا واجد گروپ کے امیدوار کامیاب ہوئے۔۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں