پولیس نے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی،بھاری مقدار میں افیون برآمد، ملزم گرفتار

اتوار 12 جولائی 2020 21:00

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2020ء) تھانہ اضاخیل پولیس نے کروڑوں روپے کی منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 47.5کلوگرام افیون برآمد،بین الصوبائی ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او اضاخیل سیف اللہ خان پولیس جوانوں کے ہمراہ جی ٹی روڈ پرعجب باغ کے مقام پر ناکہ بندی قائم کرکے سخت چیکنگ کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

مشکوک گاڑیوں اور افراد کی تلاشی کی جارہی تھی، جہاں ایک مشکوک موٹر کار نمبری 258/KD کو حکمت عملی سے روکا گیا۔ڈرائیور سے پوچھ گچھ میں تسلی بخش جواب نہ دینے پر موٹر کار کی باریک بینی سے تلاشی لیتے ہوئے خفیہ خانوں سے 47.5 کلوگرام افیون برآمد کر لیا گیا۔سید رضا شاہ تقی ولدسید نذیر شاہ ساکن راولپنڈی کو گاڑی سمیت حراست میں لے کر مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ منتقل کر دیا۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں