نوشہرہ میں پیپلزپارٹی کودھچکا

آصف زرداری کے قریبی ساتھی مرحوم میجر بصیر خٹک کی پوری فیملی پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین میں شامل نگرانوں نے شاہ خرچیوں کو پورا کرنے کیلئے قوم کو آئی ایم ایف کا غلام بنادیا،عمران خان کی غلط پالیسوں کی وجہ سے مہنگائی کا طوفان آیا،پرویزخٹک کا شمولیتی تقریب سے خطاب

جمعہ 5 جنوری 2024 23:00

نوشہرہ میں پیپلزپارٹی کودھچکا
نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2024ء) پاکستان تحریک انصاف پارلیمٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ نگرانوں نے ہم پر اپنی شاہ خرچیوں کو پورا کرنے کیلئے قوم کو آئی ایم ایف کا غلام بنادیا، عمران خان کی غلط پالیسوں کی وجہ سے مہنگائی کا طوفان آیا۔نوشہرہ میں نظام پور کے علاقے کاہی میں پاکستان پیپلز پارٹی کو سیاسی دھچکا لگ گیا۔

سابق صوبائی اسمبلی کے ممبر اور آصف زرداری کے قریبی ساتھی مرحوم میجر بصیر خٹک کے بیٹوں سمیت پوری فیملی پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین میں شامل ہوگئی اور پرویز خٹک کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ 8فروری کے عام انتخابات ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لیے ناگزیر ہیں، حکمرانوں نے روٹی کپڑا مکان کا نعرہ لگاکر عوام سے روٹی کپڑا اور سر کی چھت چھین لی۔

(جاری ہے)

پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان کی غلط پالیسوں کی وجہ سے مہنگائی کا طوفان آیا، نگرانوں نے ہم پر اپنی شاہ خرچیوں کو پورا کرنے کے لیے قوم کو آئی ایم ایف کا غلام بنادیا۔پی ٹی آئی پارلیمٹیرینز کے سربراہ نے کہا کہ میں نے صحت کارڈ شروع کیا، نگراں حکومت نے غیریب سے صحت کارڈ پر پابندی لگادی اور غریب کو مفت صحت کی سہولیت سے محروم کردیا، نوشہرہ کے لیے 7ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ منظور کیا۔انہوں نے کہا کہ نوشہرہ کی عوام کی محرمیوں کا خاتمہ میری زندگی کا خواب ہے، عوام کے منڈیٹ سے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین حکومت بنائیں گئی۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں