پرائیویٹ اور سرکاری اداروں میں طلباء کے نتائج اور تربیت کا مقابلہ ہونا چاہیے،جاوید بڈھانوی

بدھ 14 فروری 2024 13:48

نوشہرہ ورکاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2024ء) آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے وزیر بحالیات جاوید بڈھانوی نے کہا ہے کہ اپنے گھر بار زمین اور خاندان چھوڑ کر یہاں آنے والے لوگوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں یہاں آ کر اپنے بچوں کی تعلیم وتربیت پہلے سے بہتر ہوتی ہے پرائیویٹ اور سرکاری اداروں میں طلباء کے نتائج اور تربیت کا مقابلہ ہونا چاہیے اس کا فائدہ والدین کو ہی ہوتا ہے۔

اساتذہ،طلباء اور والدین برابر سمت کریں تو نتائج اچھے ہو سکتے ہیں آپ لوگوں نے ان نسلوں کو آباد کرنا ہے ہمارے آباؤ اجداد نے بڑی قربانیاں دی ہیں آپ لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے پہلے سے بڑھ کر ممبر قومی اسمبلی،ممبر صوبائی اسمبلی سے مل کر تمام مسائل حل کروائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز نوشہرہ ورکاں کی یونین کونسل ہردو اودے حسین آباد اور منظور آباد کے مقامات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا بعدازاں فاطمیہ آئیڈیل پبلک سکول منظور آباد اور مڈل سکول حسین آباد میں اپنے خیالات کا اظہار کر رہے تھے تقریب سے چوہدری خالد حسین رضا،راجہ محمد اسحاق،چوہدری عبدالرحمن سکول کے سربراہ محبوب طفیل،پرنسپل قربان حسین نے خطاب کیا۔

تقریب میں حاجی راجہ خادم حسین،چوہدری اخلاق،حافظ فاروق،چوہدری ریاض،عابد حسین رضا،شوکت رضا،راجہ لطیف،حافظ مسکین،چوہدری رشید،محمد اکرم گوجر،چوہدری اقبال،چوہدری یاسر،چوہدری فاروق سمیت خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی بعدازاں نتائج کا اعلان کیا گیا آخر میں جاوید بڈھانوی نے چوہدری محمد حسین مرحوم،چوہدری منظور حسین،حاجی محمد رمضان،چوہدری نصیر گوجر،راجہ اللہ دتہ،حاجی نثار،حاجی زمان،حاجی فتح محمد،حاجی اقبال،حاجی فضل،حاجی غلام محمد،ملا لعل محمد مرحوم اور چوہدری راج محمد کی خدمات کو سراہا اور ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں