نوشہرہ ، دوفریقین میں تصادم کے نتیجے میں تین افرادجاں بحق

ہفتہ 21 جولائی 2018 00:04

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) نوشہرہ وزیر گھڑی کے علاقے تانو گھڑی میں دو فریقوں میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے دونوں فریقوں کاتعلق ارمڑ پایان پشاور سے ہے ، پبی پولیس نے دو الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ملزمان پہلے ہی سنگین جرائم قتل مقاتلے کی دشمنی میںملوث تھے۔ پولیس کی سخت سیکورٹی تاکہ ہسپتال میں کوئی ناخوشگوار واقعے پیش نہ اسکے۔

ایک ملزم گرفتارکرلیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق الفت بی بی زوجہ محمد نواز ساکن ارمڑ پایان نے پبی پولیس کورپور ٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ و ہ اپنے بھانجے دانیال کے ہمراہ اپنی موٹر سائیکل پر نوشہرہ ہسپتال علا ج کے لیے جارہے تھے کہ جبکہ اس کا بیٹا شہرام ولد محمد نواز اور ہمار ا رشتہ داور ثاقب ولد سید کرم ساکنان ارمڑ ہمارے سے کچھ فاصلے پر جارہ تھے جب تانو گھڑی کے قریب پہنچے تو پہلے سے موجود ملزمان عظمت، جلیل پسران روئیدار گل ، ریاض ولد امان گل صادق، عظمت پسران بہرام شاہ ساکنان ارمڑ نے ہم پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے میر ابیٹا شہرام اور رشتہ دار ثاقب ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

ملزمان کے ساتھ ہماری سابقہ دشمنی چلی آرہی ہے۔دوسرے فریق کی جانب سے مسمات گل بی بی بیو ہ بہرام شاہ ساکن ارمڑ پایان نے پولیس کوبتایا کہ وہ گھر میں موجود تھی کہ اس کو اطلاع ملی کہ اس کی بیٹے عظمت ولد بہرام شاہ کوقتل کردیا ہے جب وہ وہاں پہنچی تو دیکھا کہ میرا بیٹا قتل شدہ پڑا تھا۔ اس کویقین ہے کہ میرے بیٹے کو ملزمان یونس ولد اکرام ساکن علی بیگ، انور شاہ ولد سکند رشاہ نواز ولد حمید اصف ولد نواز ساکنان ارمڑ نے قتل کیا کیونکہ ان کی ملزمان کے ساتھ دشمنی چلی آرہی ہے۔

ڈی پی او نوشہرہ ڈاکٹر زاہد اللہ کی ہدایت پر ایلیٹ فورس اورکوئیک ریسپانس فورس پبی ہسپتال کو گھیرے میں لے لیا ڈی پی ا و کاکہنا تھا کہ ملزمان کے رشتہ داروں نے ارمڑ پشاور میں دوبارہ اپنے مخالفین پرحملہ کیااور وہاںپر کئی افراد کوقتل اور زخمی کردیا۔ ان کا کہنا تھا پولیس نے یونس کوگرفتار کرلیا دیگر کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔وجہ عناد یونس کے ساتھ سابقہ دشمنی ہے۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں