نوشہرہ کینٹ :شمع ٹاون آمان گڑھ میں پانچ سالہ بچی کھیلتی کھیلتی پانی کی زیرزمین پانی کی ٹینکی میں گرنی سے جابحق

منگل 21 مئی 2019 22:20

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) نوشہرہ کے علاقے شمع ٹاون آمان گڑھ میں پانچ سالہ بچی کھیلتی کھیلتی پانی کی زیرزمین پانی کی ٹینکی میں گرنی سے جابحق ہوگئی۔پولیس کے مطابق افغان تاجر عبدالروف نے اپنی پانچ سالہ بیٹی روبینہ کی نعیش ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ منتقلی کی۔ال خانہ کے مطابق پانچ سالہ روبینہ گھر میں کھیل رہی تھی کہ اچانک مگر کے لائن میں زیرزمین ٹینکی میں جاگری ۔

اہل خانہ تلاش کرتے ہوئے لائن میں ٹینکی کے قریب پہنچے تو پانچ سالہ روبینہ کی نعیش پانی میں تیر رہی تھی۔تھانہ آضاخیل پولیس کے مطابق اتفاقی حادثہ کی وجہ سے افغان تاجر نے رپورٹ درج کروانے سے انکار کیا جس پر پولیس نے کوئی کاروائی نہیں کی۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے شمع ٹاون آمان گڑھ میں افغان تاجر مسمی آدم خان ولد مرچہ کی پانچ سالہ بیٹی مسماة روبینہ گھر میں کھیلتے کھیلتے لائن میں قائم زیرزمین پانی کی ٹینکی میں جاگری جس سے وہ جابحق ہوگئی۔

(جاری ہے)

گھر والوں کے مطابق روبینہ کی بہت دیر تک آواز نہ آنے پر اس کو تلاش کیاگیا مگر وہ نہ ملی جس پر گھر والوں کو تشویش ہوئی گھر والوں نے گھر کے اندر لائن میں پانی کی ٹینکی میں دیکھا تو روبینہ کی نعیش پانی میں تیر رہی تھی۔پولیس کے مطابق اتفاقی حادثہ کی وجہ سے افغان تاجر نے رپورٹ درج کروانے سے انکار کیا جس پر پولیس نے کوئی کاروائی نہیں کی۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں