م*نوشہرہ میں دو عالم دین دوست دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے بیرحم موجوں کی نذر ہوگئے

جمعہ 16 اگست 2019 21:22

7نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2019ء) نوشہرہ میں دو عالم دین دوست دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے بیرحم موجوں کی نذر ہوگئے۔پولیس خیرآباد کے مطابق دروازگئے کے علاقے سر پل کے قریب علماء اکرام کا ایک گروپ کارتوس (خیرآباد) کے مقام پر پکنک منا رہا تھا کہ اس دوران دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے دو عالم دین ڈوب گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈوبنے والوں کی شناخت جہانگیرہ گاڑہ(صوابی)کے عالم دین اختشام ولد جہانزیب اورتورڈھیرپالوسی کے نوجوان عالم دین عالم زیب(یاسین) ولد مہرزادہ سی ہوئی۔

زرائع کے مطابق دونوں نوجوان عالم دین دوست مدرسہ کے بہترین تیراک بتائے جاتے ہیں تاہم آج دریائے سندھ کی موجیں انہیں اپنے ساتھ بہا لے گئیں، مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحتریسکیو 1122 کارروائیوں میں مصروف ہیں۔دوسری جانب جاں بحق افراد کے لواحقین نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ انہوں نے کو کال کی لیکن وہ بروقت نہیں عمل میں لائی گئی۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں