نوشہرہ، پولیس کی کارروائی ،وکیل اور اہلیہ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

منگل 12 اکتوبر 2021 20:18

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2021ء) تھانہ رسالپور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے وکیل اور اسکی اہلیہ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار کرلیا،ایک ماہ قبل شوکت علی خان ایڈوکیٹ اور اسکی اہلیہ کو خویشگی پایان روڈ پر اسکے مخالفین نے جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔جسکی رپورٹ شوکت علی خان ایڈووکیٹ کے بھتیجے شجاعت خان نے درج کروائی تھی۔

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر محمد اقبال نے فوری طور پر جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور شواہد اکھٹا کرنے کے ہدایات جاری کئے۔

(جاری ہے)

وکیل اور اسکے اہلیہ کے قتل کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے SP انوسٹی گیشن خان خیل کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے مختلف مقامات پر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے لگائے۔

سلیم خان اور اسکی ٹیم نے دن رات محنت کرکے اور پشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر مرکزی ملزم تک رسائی حاصل کر لی گئی۔ملزم ظفر ولد سید غلام ساکن خیشگی پایان کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے کہا کہ وکلاء براداری کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔انشائاللہ وکیل قتل کیس میں ملوث دیگر ملزمان جلد پولیس کی گرفت میں ہونگے۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں