بلدیاتی انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی کا مقابلہ مہنگائی ، بیروزگاری ،لاقانونیت قراء باپروری اور عوام دشمن پالیسیوںسے ہے ،زاہد خان

خیبر پختونخواہ کے غیور عوام،صوبے خیبر پختونخواہ کی ترقی اور پختون قوم کی خوشحالی کیلئے صوبہ بھر میں بلدیاتی انتخابات میںعوامی نیشنل پارٹی کے نامزدکردہ امیدواروں کو کامیاب بناکر اپنی آنے والی نسلوں کا مستقبل روشن بنائیں ،صدرعوامی نیشنل پارٹی تحصیل نوشہرہ

منگل 30 نومبر 2021 17:27

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) عوامی نیشنل پارٹی تحصیل نوشہرہ کے صدر زاہد خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی کا مقابلہ بڑھتی ہوئی مہنگائی ، بیروزگاری لاقانونیت قراء باپروری اور عوام دشمن پالیسیوںکے ساتھ ہے ،خیبر پختونخواہ کے غیور عوام،حکمرانوں ، استعماری قوتوں کے نامزدکردہ بلدیاتی امیدواروں کو مسترد کرتے ہوئے اس صوبے خیبر پختونخواہ کی ترقی اور پختون قوم کی خوشحالی کیلئے صوبہ بھر میں بلدیاتی انتخابات میںعوامی نیشنل پارٹی کے نامزدکردہ امیدواروں کو کامیاب بناکر اپنی آنے والی نسلوں کا مستقبل روشن بنائیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، زاہد خان نے مزید کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ اس صوبے کے عوام کی خوشحالی اور ترقی کیلئے اقدامات اٹھائیں ہیں جس کا زندہ جاوید مثال یہ کہ اس صوبے کو خیبر پختونخواہ کا نام دے کر شناخت دی ، کالاباغ ڈیم کا پختون دشمن منصوبہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کردیا یہاں تک کہ اس صوبے میں سکولز ، یونیورسٹیز ، کالجز کا قیام عمل میں لاکر صوبے میں حقیقی معنوں میں تعلیمی انقلاب بر پا کر دیا انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ عوامی نیشنل پارٹی کے خاتمے کی باتیں کرتے ہیں وہ احمقون کی جنت میں رہتے ہیں ،۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ووٹ قومی امانت ہے اور ضلع نوشہرہ کے تینوں تحصیلوں کے عوام ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کر کریں کیوں کہ بعض عناصر صرف انتخابات کے دوران عوام کو سبز باغات دیکھا کر قوم کو مختلف دلفریب نعروں اور وعدوں سے دھوکہ دے کر ووٹ تو وصول کرتے ہیں لیکن پھر عوام کے مسائل بھول کر اپنی عیاشیوں میں لگ جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ قوم تحصیل نوشہرہ میں میاں بابر شاہ ، تحصیل پبی میں غیور علی خٹک اور تحصیل جہانگیرہ میں سکندر مسعود کے انتخابی نشان لالٹین پر مہر لگائیں اور نوشہرہ کے عوام کے مستقبل کو روشن کریں ۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں