ڑ*نوشہرہ،پشتون گھڑی سے سیکرٹری ڈی جی معدنیات خیبر پختون خواہ کی ملی بھگت

ة نوشہرہ سی پیک پی ایچ اے سے کروڑوں روپے کی غیر قانونی مائننگ کا سلسلہ رات کی تاریکی میں جاری

بدھ 27 مارچ 2024 03:10

ٴنوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) نوشہرہ کے تحصیل پبی پشتون گھڑی سے سیکرٹری ڈی جی معدنیات خیبر پختون خواہ کی ملی بھگت کے باعث نوشہرہ سی پیک پی ایچ اے سے کروڑوں روپے کی غیر قانونی مائننگ کا سلسلہ رات کی تاریکی میں جاری،تفصیلات کے مطابق تحصیل پبی پشتون گھڑی، تحصیل جہانگیرہ تورہ تیگا سے غیر قانونی مائننگ سے دو سالوں کے دوران قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچ گیا ہے، زرائع کے مطابق طاقتور مافیا ان دونوں جگہوں پر چھائی ہوئی ہے تمام ذمہ داران محکمے اس بدترین کرپشن لوٹ مار پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، نوشہرہ میں غیر قانونی مائننگ خیبر پختون خواہ کا سب سے بڑا کرپشن سکینڈل ثابت ہوا ہے،وزیر اعلی خیبر پختون خواہ علی امین گنڈا پور کا صوبہ بھر میں غیر قانونی مائننگ کے حوالے سے سخت ایکشن کے باوجود بھی طاقتور مافیا کے خلاف وزیر اعلی خیبر پختن خوا بے بس ہو چکے ہیں،صوبائی حکومت کے لیے نوشہرہ سے کروڑوں کی غیر قانونی مائننگ سوالیہ نشان ہے،وزیر اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کو تاریخی بہت بڑا چیلنج کا سامنا ہے، ڈپٹی کمشنر نوشہرہ جو معدنیات اکشن کمیٹی کے چیئرمین ہیسیاسی دباوہ کے باعث اس بڑے سکینڈل پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، جبکہ نوشہرہ معدنیات کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے غیر قانونی ریت کی سپلائی کرپشن بدعنوانی اور اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے انکشافات بھی کیے ہیں پشتون گھڑی جو تحصیل پبی کا علاقہ ہے رات کی تاریکی میں غیر قانونی مائننگ کرنے والے افراد اور محکمہ معدنیات کے اہلکاروں میں سپرداری کی گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹ لگا کر لوڈ گاڑیوں کے ساتھ بطور سیکیورٹی رہتے ہیں اور ان لوڈگاڑیوں ان دو نمبر سرکاری نمبر پلیٹ لگے گاڑیوں کی نگرانی میں نکالے جاتے ہیں سیکرٹری معدنیات سے لے کر نیچے تک محکمہ معدنیات کے افسران بے دردی سے نوشہرہ کہ غریب زمینداروں کا خون چوس رہے ہیں سی پیک سب سے بڑا ترقیاتی منصوبہ ہے اس منصوبے کو اعلی افسران اور طاقتور مافیا جو غیر قانونی مائننگ میں ملوث ہے اس منصوبے کو توڑنے کی کوشش مکمل ہو چکی ہے محکمہ معدنیات نوشہرہ مانیٹرنگ سیل کہ افسران اور اہلکاروں کی نو ماہ سے تنخواہ بند کرپشن بدعنوانی کی اصل وجہ بنی ہوئی ہے تمام سرکاری اہلکار کرپشن کے ذریعے لکھ پتی بن کر اپنی اپنی گاڑیوں پر روزانہ کے حساب سے لاکھوں روپیہ اپنا حصہ وصول کر رہے ہیں نوشہرہ معدنیات کی غیر قانونی مائننگ سرکاری افسران کی کرپشن اور گپلوں کے خلاف چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اینٹی کرپشن خیبر پختون خواہ محکمہ نیب سے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں