دیہی فیڈرز کو صرف 6 گھنٹہ بجلی فراہم کرنا ناقابل قبول ہے ، میر خور شید جما لد ینی

وولٹیج کی کمی کی سے نہ زرعی صارفین اپنے فصلات کو پانی فراہم کرسکتے ہیں نہ گھریلو صارفین اپنی روزمرہ ضروریات پورا کرسکتے ہیں ،رہنماء بلوچستان نیشنل پارٹی

جمعہ 24 اپریل 2020 16:42

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2020ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن میر خورشید جمالدینی نے اپنے جاری بیان میں دیہی فیڈرز کے ساتھ واپڈا کیسکو کے ناروا سلوک اور ععام دشمن پالیسیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ دیہی فیڈرز کو صرف 6 گھنٹہ بجلی فراہم کرنا ناقابل قبول ہے 6 گھنٹے میں بھی بجلی انتہائی ناقص ہوتی ہے اور بجلی وولٹیج کی انتہائی کمی کی وجہ سے نہ زرعی صارفین اپنے فصلات کو پانی فراہم کرسکتے ہیں اور نہ ہی گھریلو صارفین اپنی روزمرہ ضروریات پورا کرسکتے ہیں شدید گرمی میں دیہی فیڈرز کو صرف 6 گھنٹے بجلی کی فراہمی اہلیان نوشکی کے ساتھ مکمل سراسر زیادتی اور ناقابل برداشت عمل ہے انہوں نے کہاکہ دیہی علاقے شدید گرمی میں بجلی سے محروم اور کربلا کا منظر پیش کرنے لگے ہیں ایک جانب کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاون سے نظام زندگی درہم برہم ہوچکا ہے تو دوسری جانب واپڈا لوگوں کے ذریعہ معاش پر حملہ آور ہوچکی ہے واپڈا کے ظلم و ستم کے کارستانیوں عوام کا جینا دوبھر ہوچکا ہے اور عوام شدید پریشانی و کوفت کا شکار ہیں اگر دیہی فیڈرز کے ساتھ کیسکو نے ظلم و زیادتی کا بازار ختم نہ کیا تو نوشکی کے تمام دیہی فیڈرز واپڈا کو بجلی واجبات کی فراہمی روکنے پر مجبور ہو جائیں گے نوشکی کے عوام کے ساتھ واپڈا مذاق اڑا رہی ہے جسکی ہم ہرگز اجازت نہیں دے سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ واپڈا چیف بلوچستان کے عوام کے صبر کا تماشہ نہ بنائے بلوچستان کے عوام ہرگز ظلم و زیادتیوں کے خلاف خاموش نہیں بیٹھیں گے اور اپنے حق کے لئے جدوجہد جاری رکھے گے۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں