نوشکی میں آج بھارت کے آزادی کے دن کے موقع پر یوم سیاہ منایا گیا

تحریک انصاف کے ضلعی صدر سردار پرنس عبدالقادر رخشانی کی قیادت میں مظاہرین نے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 15 اگست 2019 16:21

نوشکی میں آج بھارت کے آزادی کے دن کے موقع پر یوم سیاہ منایا گیا
نوشکی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15اگست2019ء، نمائندہ خصوصی، منظور بلوچ) قبائلی رہنما و تحریک انصاف کے ضلعی صدر سردار پرنس عبدالقادر رخشانی کی جانب سے آج انڈیا کے آزادی کے دن کے موقع پر یوم سیاہ منایا گیا۔اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنوں اور عوام نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔ یوم سیاہ کے موقع پر مظاہرین نے انڈیا کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی اور پاک فوج زندہ باد کے نعرہ لگایا گیا۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سردار پرنس عبدالقادر رخشانی نے کہا کہ انڈیا کی آزادی کا دن ہم پاکستانی عوام یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں ۔انڈیا ایک دہشت گرد ملک ہے ۔پاکستانی عوام اپنے کشمیری عوام کے لئے ایک ایک خون قطرہ دینے کے لئے تیار ہیں۔ کشمیر پاکستان کا اور پاکستان رہے گا ہم پاکستانی فوج پر فخر کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہماری فوج وطن کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ انڈیا کے فوجی ہمیشہ کی طرح عید کے روز بھی کشمیری مسلمانوں پر ظلم کرتے رہے ۔ہندوستان کے غرور کو خاک میں ملانے کے لئے پاکستانی عوام ہی کافی ہے۔اور ہم اپنے کشمیری مسلمانوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے ۔ انڈیا اپنی ناکام کوششوں سے کشمیر پر قبضہ کرنے کوشش کررہا ہے جو اسکی بھول ہے ۔جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوگا پاک فوج کی جدوجہد جاری رہے گی۔ پاکستان کشمیر کی ایک فٹ زمین کسی کو نہیں دے گا۔ بلوچستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اور آخری دم تک ان کے آزادی کی خاطر جنگ کرتی رہے گی ۔کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں