نوشکی،ملک سے ظلم جبر و استبداد کی حکومت خاتمے کے لئے پی ڈی ایم کا کوئٹہ جلسہ نئی تاریخ رقم کرے گا، میر خورشید جمالدینی

بدھ 21 اکتوبر 2020 22:22

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2020ء) ملک سے ظلم جبر و استبداد کی حکومت خاتمے کے لئے پی ڈی ایم کا کوہٹہ جلسہ نئی تاریخ رقم کرے گاملک تاریخ کے دورائے پر پہنچ چکا ہے بلوچستان سمیت دیگر اکائیوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن میر خورشید جمالدینی نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کا کوہٹہ میں تاریخی جلسہ حکمرانوں کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا جلسہ میں بلوچستان بھر سے لاکھوں سیاسی کارکن اور عوام بھرپور شرکت کرکے ثابت کردیں گے کہ موجودہ وفاقی و صوبائی حکمرانوں کو عوام کی تائید حاصل نہیں بلکہ حکمران اپنے غلط پالیسیوں کرپشن اور انتظامی نااہلی کے سبب عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے عوام کو مہنگائی ،بدانتظامی اور نااہلی کا تحفہ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

عوام موجودہ حکومت و حکمرانوں سے مکمل بیزار ہوچکی ہے حکمران فوری طور پر اپنے عہدوں سے دستبردار ہوکر ملک میں آزادانہ انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں ۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں موجودہ حکومت نے سابق حکومتوں کے کرپشن بھی توڑ کر مکمل اقربا پروری کرپشن کا بازار گرم کررکھا ہے۔بلوچستان کے مسائل حل کرنے کے بجائے نااہل و نکمے حکمرانوں نے مسائل میں مزید اضافہ کیا ہے۔

بلوچستان میں بیروزگاری غربت و پسماندگی میں مزید اضافہ ہوا ہے اور عوام دو وقت کے روٹی کو ترس رہے ہیں اس کے علاوہ بلوچستان کے وسائل کی بیدردی کے ساتھ لوٹ مار جاری و ساری ہے بلوچستان ساحل وسائل پر قبضہ کیاگیا ہے اور بلوچوں کو ساحل سے بیدخل کیا جارہا ہے غریب ماہی گیروں کو سمندر میں جانے کی اجازت نہیں بلوچوں پر کاروبار و روزگار کے تمام ذرائع و دروازے بند کردیئے گئے ہیں بلوچستان بھر میں بھوک افلاس غربت و بیروزگاری کا دور دورہ ہے ۔

انہوں نے کہاکہ 25 اکتوبر کو نوشکی سے تاریخی جلوس کوہٹہ جلسہ میں شرکت کے لئے روانہ ہوگی ۔نوشکی کے عوام اور پارٹی کارکن جلسہ عام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور حکمرانوں سے بیزاری کا عملی مظاہرہ کریں حکومت اور حکومتی ترجمان پی ڈی ایم کے جلسہ سے قبل ہی پریشانی کا شکار ہیں جھوٹے پروپیگنڈا کے ذریعے بلوچستان کے عوام کو ہرگز بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا ہے ۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں