oضلع و میونسپل کمیٹی چیئرمین شپ جماعتوں میں مذاکرات جاری

ش* اتحاد نہ ہونے پر آزاد امیدواروں کی اہمیت میں اضافہ ہارس ٹریڈنگ کا امکان

اتوار 5 جون 2022 19:45

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2022ء) ضلع و میونسپل کمیٹی چیئرمین شپ بی این پی جے یوآئی اور نیشنل پارٹی کے درمیان مذاکرات جاری دونوں جماعتوں کے درمیان اتحاد نہ ہونے کی صورت میں آزاد امیدواروں کی اہمیت میں اضافہ اور ہارس ٹریڈنگ کا امکان ، بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں چئیرمین شپ اور مخصوص نشستوں پر الیکشن کی مناسبت سے بلوچستان نیشنل پارٹی جمعیت علمائے اسلام اور نیشنل پارٹی کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر بی این پی حاجی میر بہادر خان مینگل منعقد ہوا جس میں جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے مولوی غلام حیدر، منظور احمد مینگل، ذکر یا عادل رحمت اللہ بادینی اور مولوی عبدالصمد نیشنل پارٹی کی جانب سے فاروق بلوچ اور ربنواز شاہ جبکہ بی این پی کی جانب سے حاجی میر بہادر خان مینگل، نذیر بلوچ، میر بالاچ خان جمالدینی، خورشید احمد جمالدینی، اور رمضان بلوچ نے شرکت کی تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کرنے کے بعد صدر مجلس حاجی میر بہادر خان مینگل نے اجلاس کے شرکا کو صورتحال سے متعلق بریفنگ دی اور گزشتہ اجلاس کے بعد کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ پارٹیوں کی اتحاد سے نوشکی میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں چونکہ پارلیمانی سیاست نمبرز گیم کا نام ہے اور پارٹیوں کے نمبرز میونسپل کمیٹی نوشکی، یونین کونسل اور ضلعی سطح پر مکمل ہیں اور اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ پارٹیوں کے اتحاد و اتفاق نے پیسہ کلچر و روایتی سیاست کو دفن اور جمہوری سیاسی کلچر کو جنم دیا ہے جو کہ ھماری سیاسی پارٹیوں کی جیت ھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں میونسپل کمیٹی، یونین کونسل اور ضلعی سطح پر اسٹیک ھولڈرز کے درمیان فارمولا اور اتحاد کے جزئیات پر سیر حاصل بحث ھوئی اور آئندہ اجلاس میں تمام پارٹیوں کو ضلعی سطح پر رپورٹ پیش کرنے کی تاکیدکی گئی۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں