طویل لوڈشیڈنگ سے دیہی علاقوں میں زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے

بلوچستان کے عوام کے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا ظلم اور ناانصافی کی بھی حد ہوتی ہے

جمعرات 28 مارچ 2024 19:26

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) ضلع کے دیہی علاقوں میں گزشتہ ایک ماہ سے دوبارہ 21 گھنٹوں کی طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے دیہی علاقوں میں زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے 6 ماہ قبل بھی دیہی علاقوں میں 21 گھنٹوں کی طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بلوچستان کے زمین دار گندم زیرہ اور دیگر فصلوں کی بوائی نہیں کرسکیں جس کی وجہ سے امسال گندم اور دیگر زرعی اجناس کی پیداوار میں خاصی کمی ہوگی کیسکو حکام نے بجلی بلوں کو6 ہزار سے 12 ہزار کرکے بجلی کا دورانیہ 6 گھنٹے کردیا لیکن اب دوبارہ سبسڈی کو جواز بنا کر گزشتہ ایک ماہ سے بلوچستان کے دیہی علاقوں میں 21 گھنٹوں کی طویل لوڈشیڈنگ سے 21 صدی جیسے روشنی کی صدی کہا جاتا ہے بلوچستان کے عوام تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے گندم زیرہ کپاس کی فصلیں اور باغات بری طرح متاثر ہونے سے زمین داروں کو اربوں روپے کے نقصانات کا خدشہ ہے بلوچستان میں روزگار کا واحد ذریعہ زراعت سے وابستہ ہے طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے بلوچستان میں غربت اور بیروزگاری کی شرح میں خطرناک حد تک اضافے سے بلوچستان کے عوام کے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا ظلم اور ناانصافی کی بھی حد ہوتی ہے 3 گھنٹے بجلی کی فراہمی کے دوران بجلی کی آنکھ مچولی اور ٹریپنگ کا سلسلہ حسب معمول رہتا ہے رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں بھی 21گنھٹوں کی طویل لوڈشیڈنگ سے روزہ داروں کو قرآن پاک کی تلاوت تراویح اور دیگر عبادات کے دوران انتہائی مشکلات دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے سوئی گیس بلوچستان کی پیداوار ہے لیکن 21 صدی میں بھی بلوچستان کے دیہی علاقے گیس کی سہولت سے محروم ہیں افطاری اور سحری کے دوران خواتین کو جن مشکلات اور دشواریوں سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے ان حالات میں بلوچستان کے عوام کے احساس محرومی میں مزید اضافہ ہوگا جو کسی طرح بھی ملک اور قوم کے مفاد میں بہتر ثابت نہیں ہو سکتا ہے بلوچستان کا خطہ قدرتی وسائل سے مالا مال طویل ساحلی پٹی اور جغرافیائی اعتبار سے بھی انتہائی اہمیت کا حامل خطہ ہونے کے باوجود بھی بلوچستان کے عوام 21ویں صدی میں بھی مواصلات سمیت دیگر تمام شعبوں میں پستی اور پسماندگی سے دو چار ہیں بلوچستان کے دیہی علاقوں میں 12 گھنٹے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فوری احکامات صادر کیے جائیں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے تمام نمائندے قومی اور صوبائی اسمبلی میں اپنا ریکارڈ احتجاج کرانے اور اس ظلم زیادتی کے خلاف بھرپور آواز اٹھاتے ہوئے حق نمائندگی کا حق ادا کرتے ہوئے بلوچستان کو ترقی خوشحالی کے لیے اپنا موثر کردار ادا کریں۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں