اوکاڑا میڈیکل کالونی کے کواٹروں کی سیل شروع

ڈی سی او افس کے ملازم اپنی من مرضی کے لوگوں کو کوارٹر دے کر لاکھوں روپے رشوت لینی شروع کر دی

منگل 16 اپریل 2024 23:27

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) ڈاکٹر پطرس آصف کی رپورٹ کے مطابق اوکاڑا میڈیکل کالونی کے کواٹروں کی سیل شروع اوکاڑا ڈی سی او افس کے ملازم اپنی من مرضی کے لوگوں کو کوارٹر دے کر لاکھوں روپے رشوت لینی شروع کر دی جبکہ حکومت نے یہ سرکاری کوارٹر ان لوگوں کو دینے ہیں جو ضرورت مند غریب اور جن کے پاس اپنا گھر نہیں ہے اور گورنمنٹ کے ملازم ہیں مگر یہاں قانون اور طرح سے کام کر رہا ہے ان سرکاری کوارٹروں میں وکلا برادری پنجاب پولیس اور جو ان کے قریبی تعلق والے لوگ ہیں اور جن لوگوں نے باری مقدار میں پیسے دیے ہیں وہ سرکاری کوارٹروں پر قبضہ کر کے بیٹھے ہیں یہ انتہائی شرم کی بات ہے کہ جن لوگوں کا حق ہے ان کو حق نہیں ملتا میری وزیراعلی پنجاب ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ذیشان حنیف سے التماس ہے کہ میڈیکل کالونی میں جو سرکاری کوارٹر ہیں ان کو میرٹ پر لوگوں کو دیا جائے اور ان لوگوں کو دیا جائے جن کے پاس اپنا ذاتی گھر نہیں ہے ان لوگوں نے جنہوں نے پیسے لے کر کوارٹر حاصل کیے ہیں ان کے اپنے ذاتی مکان ہے ان کو کرایوں پر دیا ہے اور ان کا کرایہ کھا رہے ہیں اور خود 40 50 ہزار روپیہ دے کر کوارٹر حاصل کر لیا ہے اور جو حقدار ہے اس کو اس کے حق سے محروم کر دیا ہے اس کے علاوہ جو درجہ چہارم کے کوارٹر ہے وہ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اتنا عرصہ گزر جانے کے بعد ان سرکاری کوارٹروں کی خستہ حالی کو کسی نے نہیں دیکھا بلڈنگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار گلیاں پانی سے بھری ہوئی ہیں اج تک اس کی کسی نے سنوائی نہیں ہونے دی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ذیشان حنیف سے التماس ہے کہ اس بات کا نوٹس لے اور ان سرکاری کوارٹروں کی شفاف انکوائری ہونی چاہیے اور ان کی تعمیر و مرمت اور ٹوٹ پھوٹ کے کام کو شروع کیا جائی

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں