ہنگو؛ اورکزئی ایجنسی میں مارٹر گولہ پھٹنے سے بچہ جاں بحق

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 16 نومبر 2017 15:37

اورکزئی ایجنسی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 16نومبر 2017ء):اورکزئی ایجنسی میں بچے کا پاؤں پڑنے سے مارٹر گولا پھٹ گیا جس کے نتیجے میں بچہ جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ ہنگو کے نواحی علاقے اورکزئی ایجنسی میں پیش آیا جہاں مارٹر گولے پر بچے نے پاؤں رکھ دیا ۔بچے کا پاؤں آجانے سے مارٹر گولہ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں بچہ شدید زخمی ہو گیا ۔بچے کو ہسپتال لیجایا جا رہا تھا کہ بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ۔لاش لواحقین کے سپرد کر دی گئی ہے ۔بچے کے والدین شدید غم میں مبتلا ہیں ۔

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں