اورکزئی ایجنسی ، چیک پوسٹ پر حملے، ایک اہلکار شہید، 11 عسکریت پسند ہلاک

پیر 7 جون 2010 16:52

اورکزئی ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جون۔2010ء) اپر اورکزئی ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر عسکریت پسندوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید اوردوزخمی ہوگئے جبکہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 11 عسکریت پسندوں کوہلاک ،تین کوزخمی حالت میں گرفتارکرلیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کی علی الصبح اپر اورکزئی ایجنسی کے علاقے پختو تالاب میں درجنوں کی تعداد میں عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر اچانک حملہ کردیا جس کے نتیجے میں چیک پوسٹ پرتعینات ایک سکیورٹی اہلکار شہید اوردو زخمی ہوگئے ۔

عسکریت پسندوں کے حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کاآغاز کیا اس دوران 11 عسکریت پسند وں کوہلاک اورمتعدد کوزخمی کردیاگیا جبکہ 3 عسکریت پسندوں کو زخمی حالت میں گرفتار بھی کرلیاگیا۔ زندہ بچ جانے والے عسکریت پسند اپنے ساتھیوں کی لاشیں اور اسلحہ پھینک کر فرار ہوگئے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے جاری آپریشن میں اب تک ایک ہزار سے زائد عسکریت پسند مارے جا چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں