لورتحصیل اورکزئی ایجنسی میں طالبان اور قومی مشران کے مذاکرات کامیاب۔۔۔طالبان نے علاقہ چھوڑدیا،فیروز خیل قبیلے نے16گرفتارطالبان رہا کردیے

بدھ 8 اکتوبر 2008 15:00

اورکزئی ایجنسی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 8اکتوبر 2008ء) لورتحصیل اورکزئی ایجنسی میں فیروز خیل کے مقام پر طالبان اور قومی مشران کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جس کے نتیجے میں طالبان فیروز خیل کاعلاقہ چھوڑ کر سانگڑا چلے گئے ہیں جبکہ فیروز خیل قبیلے نے اپنی زیرحراست سولہ طالبان کو چھوڑ کر جرگہ کے حوالے کردیا گزشتہ روز اس سلسلے میں کلایہ میں ایک بہت بڑا جرگہ ہوا اور مذاکرات کامیاب ہونے کے بعدطالبان نے پورا علاقہ چھوڑ دیا اور چلے گئے جبکہ فروز خیل قبیلے نے زیر حراست سولہ طالبان کو بھی چھوڑ کر جرگہ کے حوالے کردیا ہے قومی لشکر کے سربراہ حاجی سردار نے این این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کئی روز سے مذاکرات کے بعد ہمارے درمیان مکمل فیصلہ ہوچکا ہے اور طالبان نے ہماری حدود میں اپنی سرگرمیاں ختم کردی ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے 260 افراد پر مشتمل ایک گشت ٹیم تشکیل دیدی ہے جو پورے علاقے کی نگرانی کرے گی انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے ساتھ طالبان یاطالبان کے ساتھی پائے گئے تو اس سے پچاس لاکھ روپے جرمانہ وصول کیا جائے گا اور تین مکانات جلائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں