ضلع اورکزئی کے ساٹھ سالہ ریٹائرڈ لیویز فورس کے اہلکاروں کو پنشن نہ ملنے کے خلاف احتجاجی دھرنا

بدھ 10 اپریل 2019 23:09

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2019ء) ضلع اورکزئی کے ساٹھ سالہ ریٹائرڈ لیوز فورس کے اہلکاروں کا پنشن نہ ملنے کے خلاف احتجاجی دھرنا اورکزئی ہیڈ کوارٹر میں گیٹ سات گھنٹے بند ڈی سی سے مذکرات کے بعد دھرنہ ختم 25 اپریل تک ڈیڈ لائن،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلع اورکزئی ہیڈ کوار ٹر باطر میلہ ہنگو میں اورکزئی لیویز سے ساتھ سال کے عمر میں ریٹائرڈ کیئے گیئے لیویز اہلکاروں کا فرید خان،میردل خان ،عزیز خان،سمیل خان،وریخمین،پتی شیر،اشرف گل،موسی خان کی قیادت میں ضلع اورکزئی ہیڈ کوارٹر مین گیٹ کے سامنے احتجاجی دھرنہ دیا اور مین گیٹ ہیڈ کوارٹر کء اندر انے جانے کے لیئے صبح نو بجے سے سہ پہر چار بجے تک بند رکھا جس سے تقریبا سات گھنٹے افسران اندر محصور رہیاور عام لوگوں کو بھی اجازت نہیں تھی مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم کو 2014 اس یقین دہانی پر ریٹائرڈ کیا تھا کہ ہم کو پنشن ملے گا مگر پانچ سال گزرنے کے باوجود نہ پنشن ملا اور نہ دیگر مراعات انہوں نے کہا کہ جب تک ہم کو پنشن نہیں ملے گا تب تک احتجاج جاری رہے گا بعد میں ڈی سی ضلع اورکزئی خالد اقبال وزیر کے ساتھ مذکرات کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا مگر مظاہرین نی25اپریل تک ڈیڈ لائن دی کہ اگر ہمارا مسلہ حل نہیں ہوا تو پھر احتجاج ہوگا،

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں