اورکزئی: کھیلتے ہوئے 12سالہ بچے کے ہاتھ میں ہینڈ گرنیڈ پھٹ گیا، شدید زخمی ،ہسپتال داخل

بدھ 9 اکتوبر 2019 22:18

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2019ء) لوئر اورکزئی کے علاقہ اتمان خیل شیرین گل کلے میں گھر کے صحن میں پڑے ہیند گرنیڈ سے کھیلتے ہوئے 12سالہ بچے ماہر اللہ کے ہاتھوں میں دھماکہ بچے کے دونوں ہاتھ شدید زخمی قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا اس حوالے سے اورکزئی پولیس نے بتایاکہ گزشتہ روز دن کے وقت لوئر اورکزئی کے علاقہ اتمان خیل کے گاوں شیرین گل کلے میں حشمل خان کے گھر کے صحن میں پڑے ہوئے پرانے ہینڈ گرنیڈ سے 12سالہ بچے ماہر اللہ نے ہاتھوں میں لیکر کھیلنے لگا کہ اسی اثنا میں ہینڈ گرنیڈ بچے کے ہاتھوں میں پھٹ گیا ہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے بچے کے دونوں ہاتھ شدید زخمی ہوئے زرائع کے مطابق ہاتھوں کے دونوں انگلیاں کٹ گئی ہیں بچوں کو زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیاہے

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں