اورکزئی، ایک اور کورونا وائرس کا مریض صحت یاب، ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا

منگل 21 اپریل 2020 20:52

اورکزئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2020ء) ضلع اورکزئی میں ایک اور کورونا وائرس کا مریض صحت یاب ہوگیا جسے ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ضلع اورکزئی اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال مشتی میلہ ڈاکٹر اصغر شاہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سترہ دن قبل 6اپریل کو بلوچستان کے علاقہ قلات سے آنے والے خان خیل قوم مشتی کو کورونا وائرس ٹیسٹ پازیٹیو آنے کے بعد ڈی ایچ کیو مشتی میلہ ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا تھا جن کے سترہ روز بعد دو ٹیسٹ نیگیٹیو آئے ہیں جن کو محکمہ صحت نے صحت یاب قرار دیا ہے، صحت یاب ہونے والے مریض خان خیل کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

ڈی سی نے مزید بتایا کہ اس وقت صرف ایک کورونا کا مریض ڈی ایچ کیو مشتی میلہ ہسپتال میں زیر علاج ہے وہ بھی روز بروز صحت یاب ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع اورکزئی میں اب تک دو کورونا وائرس کے مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ۔

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں