محرم الحرام کے دوران ضلع اورکزئی کو 19سیکٹروں میں تقسیم کیاگیاہے،ڈی پی او

پیر 24 اگست 2020 20:18

اورکزئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ضلع اورکزئی نثار احمد خان نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران ضلع اورکزئی کو 19سیکٹروں میں تقسیم کیاگیاہے ضلع اورکز ئی میں ٹوٹل 80امام بارگاہوں میں 6حساس ترین 10حساس 64نارمل قرا ر دے دیے گئے ہیں محرم الحرام کے دوران 1923اورکزئی پولیس اہلکاروں سمیت 27بم ڈسپوزل سکواڈ 5پلاٹو ن فرنٹئیر کنسٹبلری اورکزئی سکاوٹس کے 6ونگ سمیت 4ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ ریور پر 26اضافی ناکہ بندیاں قائم کی گئی ہیں جبکہ لوئر اورکزئی اور اپر اورکزئی میں اورکزئی پولیس کا فلیگ مارچوں کا سلسلہ بھی جاری ہیں تمام حساس مقامات اور جلوسوں کی روٹس پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیے گئے ہیں، دسویں محرم الحرام کو تمام ماتمی جلوسوں کی فضائی نگرانی بھی کی جائیگی 114لیڈیز سرچرز بھی مختلف امام بارگاہوں پر ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے کسی کو بھی امن و امان میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا ظہار انہوں نے اپنے دفتر میں محرم سیکیورٹی کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ یکم محرم سے ایک ماہ تک دفعہ144نافذ کردی گئی ہیں جس کے تحت موٹر سائیکل کے ڈبل سواری اسلحہ کے نمائش لوڈ سپیکر کا غلط استعمال غلط تشہیر و اشاعت وال چاکنگ پر مکمل پابندی ہو گی جبکہ دفعہ 144کے تحت اسلحہ کے لائسنس بھی منسوخ تصور ہونگے خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا۔

ڈی پی او نے کہاکہ ضلع اورکزئی لوئر اورکزئی اور اپر اورکزئی کو 19سیکٹروں میں تقسیم کیاگیاہے ضلع اورکزئی میں ٹوٹل 80امام بارگاہیں ہیں جس میں 75لوئر اورکزئی اور 5اپر اورکزئی میں ہے ان امام بارگاہوں میں کلایا دربار اور اپر اورکزئی کے 5امام بارگاہوں سمیت 6 امام بارگاہیں حساس ترین قرار دے دیے ہیں لوئر اورکزئی دس امام بارگاہیں حساس اور باقی 64نارمل قرار دیے گئے ہیں ان امام بارگاہوں اور جلوسوں کی روٹس پر بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکار تعینات کئے گئے ہیں اور سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے گئے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ محکمہ صحت اورکزئی کے تمام ڈاکٹرز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ روزانہ کے بنیاد پر پانی اور کھانے پینے کی اشیاء کی چیکنگ کی جائے تاکہ کسی بھی قسم کا نا خوشگوار واقعہ پیش نہ ہو۔انہوںنے کہاکہ 114لیڈیز سرچر سمیت 1923اورکزئی پولیس 27بی ڈی ایس کے اہلکاروں سمیت 5پلاٹون فرنٹئیر کنسٹبلری اور 6ونگ اورکزئی سکاوٹس کے جوانوں سمیت 4ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔

انہوںنے کہاکہ مستورہ ریور پر 26اضافی ناکہ بندیاں لگا دی گئی ہیں اور تمام اما م بارگاہوں اور جلوس کے روٹس پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں دسویں محرم الحرام کو تمام ماتمی جلوسوں کی فضائی نگرانی بھی کی جائیگی۔ڈی پی او نثار احمد خان نے کہاکہ محرم الحرام کے دوران ضلع اورکزئی میں ہر حال میں امن برقراررکھاجائیگا کسی کو بھی امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں