فاٹا انضمام کے بعد پہلی بار قبائلی ضلع اورکزئی میں پکڑی گئی چرس کو نذر اتش

دوسری طرف پہاڑ میں چھپائے گئے 8عدد مارٹر گولوں کو ناکارہ بنا دئے گئے

بدھ 10 فروری 2021 19:41

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 فروری2021ء) فاٹا انضمام کے بعد پہلی بار قبائلی ضلع اورکزئی میں پکڑی گئی چرس کو نذر اتش کر دئے گئے جبکہ دوسری طرف پہاڑ میں چھپائے گئے 8عدد مارٹر گولوں کو ناکارہ بنا دئے گئے اس حوالے سے ڈی پی او ضلع اورکزئی نثار احمد خان نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ لوئر اورکزئی کلایہ میں 2020میں پکڑی گئی چرس پر عدالت نے مقدمات فیصلہ ہونے کے بعد مجسٹریٹ رحمت اللہ وزیر کے احکامات پر ان کی نگرانی میں 8کلو گرام اور 750گرام چرس کو نذر اتش کر دئے گئے اس موقع پر ڈی ایس پی لوئر اورکزئی محبوب خان اور ایس ایچ او تھانہ کلایہ شفیق خان بھی موجود تھے انہوںنے کہاکہ پہلی بار قبائلی ضلع اورکزئی میں پکڑی گئی چرس کو عدالتی فیصلے کے بعد نذر اتش کر دئے گئے جبکہ دوسری طرف ڈی ایس پی محبوب خان اور ایس ایچ او تھانہ کلایہ شفیق کی نگرانی میں خفیہ اطلاع پر سرچ اپریشن کے دوران لوئر اورکزئی کے ایک پہاڑی ایریا میں نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے رکھے گئے 8عدد مارٹر گولے ناکارہ بنا دئے گئے اس موقع پر ڈی پی او نثار احمد خان نے کہاکہ سماج دشمن عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری رہیگا اورکزئی کو شرپسندوں اور منشیات کے لعنت سے پاک کیاجائیگا ۔

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں