پاکپتن ، ڈپٹی کمشنر ،ڈی پی او کل (جمعرات) کھلی کچہری لگائیں گے

بدھ 22 جنوری 2020 19:41

پاکپتن۔ جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2020ء) ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان ،ڈی پی او صاجزادہ بلال عمر کل (جمعرات) بوقت11:30 بجے آر ایچ سی 93/D میں کھلی کچہری لگائیں گے، کھلی کچہری میں تمام محکموں کے افسران شرکت کریں گے، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان ، ڈی پی او صاجزادہ بلال عمر سائلین کے مسائل سنیں گے اور ان کے حل کیلئے متعلقہ اداروں کے حکام کو احکامات جاری کریں گے۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں