ٹیکس کی ادائیگی ملکی ترقی کی کلید ہے ، شہبازسرورخان

جمعرات 17 ستمبر 2020 20:12

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) ڈسٹرکٹ آفسیر ایکسائز اینڈ ٹکسیشن شہباز سرور خان نے کہا ہے کہ ٹیکس کی ادائیگی ملکی ترقی کی کلید ہے ، ٹیکس کی ادائیگی ملکی ترقی سے جڑی ہے ، ٹیکس کی بروقت ادائیگی باوقار معاشرے کی پہچان ہے ، ٹیکس کی ادائیگی سے انحراف کسی طور پر بھی ممکن نہین ، عوامی سہولیات کی فراہمی اور ڈویلپمنٹ ٹیکس کی ادائیگی سے ہی ممکن ہے ، حکومت پنجاب نے ٹیکس کی ادائیگی کیلئے مزید رعایت دی ہے، حکومت کی طرف سے ای پے سے ٹیکس کی ادائیگی پر خصوصی رعایت بھی دی جا رہی ہے ، ان نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے 30 ستمبر تک پرا پرٹی ٹیکس کی یکمشت ادائیگی پر 10 فیصد رعایت دی گئی ہے، ای پے کے زریعے ادائیگی پر مزید 5 فیصد رعایت ہوگی ، اس طرح گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی بذریعہ ای پے کرنے سے 25 فیصد رعایت دی جائے گی ، شہری 30 ستمبر تک اپنا پراپرٹی ٹیکس اور ٹوکن ٹیکس ادا کریں اور اس سلسلہ میں حکومت کی طرف سے دی جانے والی سہولیات سے استفادہ حاصل کریں ، ٹیکس کی ادائیگی کرکے ایک زمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں