ارض پاک کو ترقی کی بلندیوں سے ہمکنار کرنے کیلئے ٹیکس کی ادائیگی از حد ضروری ہے ،شہباز سرور

ٹیکس کے ادائیگی کے بغیر پائیدار ترقی کا حصول ناممکن ہے ، جن قوموں نے ٹیکس کی ادائیگی کو اپنا شعار بنایا ہے وہ قومیں دنیامیں ممتاز مقام رکھتی ہیں، ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ ٹکسیشن آفسیر

بدھ 23 ستمبر 2020 22:21

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) ارض پاک کو ترقی کی بلندیوں سے ہمکنار کرنے کیلئے ٹیکس کی ادائیگی از حد ضروری ہے ،ٹیکس کے ادائیگی کے بغیر پائیدار ترقی کا حصول ناممکن ہے ، جن قوموں نے ٹیکس کی ادائیگی کو اپنا شعار بنایا ہے وہ قومیں دنیامیں ممتاز مقام رکھتی ہیں ، ٹیکس کی ادئیگی ایمانداری سے کی جا ئے اور اس سلسلہ میں کوئی بھی فرد مبالغہ آرائی سے کام نہ لے اور مکمل دستاویزات کے مطابق ترجیح بنیادوں پر ٹیکس کی ادائیگی کرے ، ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ ٹکسیشن آفسیر شہباز سرور نے ٹیکس ادائیگی کے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا ، ڈسٹرکٹ آفسیر ایکسائز اینڈ ٹکسیشن شہباز سرور خان نے کہا ہے کہ ٹیکس کی ادائیگی ملکی ترقی کی بنیاد ہے ، ٹیکس کی ادائیگی ملکی ترقی سے جڑی ہے ، ٹیکس کی بروقت ادائیگی باوقار معاشرے کی پہچان ہے ، ٹیکس کی ادائیگی سے انحراف کسی طور پر بھی ممکن نہین ، عوامی سہولیات کی فراہمی اور ڈویلپمنٹ ٹیکس کی ادائیگی سے ہی ممکن ہے ، حکومت پنجاب نے ٹیکس کی ادائیگی کیلئے مزید رعایت دی ہے، حکومت کی طرف سے ای پے (epay)سے ٹیکس کی ادائیگی پر خصوصی رعایت بھی دی جا رہی ہے ، ان نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے 30 ستمبر تک پرا پرٹی ٹیکس کی یکمشت ادائیگی پر 10 فیصد رعایت دی گئی ہے، ای پے کے زریعے ادائیگی پر مزید 5 فیصد رعایت ہوگی ، اس طرح گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی بذریعہ ای پے کرنے سے 25 فیصد رعایت دی جائے گی ، شہری 30 ستمبر تک اپنا پراپرٹی ٹیکس اور ٹوکن ٹیکس ادا کریں اور اس سلسلہ میں حکومت کی طرف سے دی جانے والی سہولیات سے استفادہ حاصل کریں ، ٹیکس کی ادائیگی کرکے ایک زمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیںاور ملکی ترقی میں اپنا منفرد کردار ادا کریں،معاشرہ میں قیام امن قائم کرنے اور تمام تر سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر فرد ایمانداری و دیا نت داری سے ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بنائے۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں