عوام کو سستے داموں اشیائے ضروریہ کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، ڈپٹی کمشنر

منگل 31 اگست 2021 22:04

پاکپتن۔31اگست  (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 31اگست 2021ء ) :عوام کو اشیائے ضروریہ سستے داموں پر فراہم کی جائیں ، کمیشن ایجنٹ ، تاجر کم سے کم شرح منافع پر اشیائے ضروریہ فروخت کریں اور حکومتی پالیسی پر سو فیصد عمل درآمد کریں ، ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی برپا کرنے سے اجتناب کریں ، حکومتی نرخوں کے مطابق عوام کو اشیائے ضروریہ ہر صورت ملنی چاہیں ، عوام کو سستے داموں اشیائے ضروریہ کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ  نہیں کیا جائے گا ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم نے کمیشن ایجنٹس کے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں اے ڈی سی آر ماہم آصف ، اے سی پاکپتن شرجیل شاہد ، محکمہ زراعت ، مارکیٹ کے حکام اورکمیشن ایجنٹس حضرات نے شرکت کی ، دریں محکمہ مارکیٹ کے حکام نے اجلاس کو  سبزیوں ، پھلوں کی وپن بولی کے عمل سے آگاہ کیا ، ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم نے کہ عوام خدمت تمام اداروں ، تاجروں اور کمیشن ایجنٹس کا مسکن ہونا چاہیے ، تاجر ، کمیشن ایجنٹس اور دوکاندار کم سے کم شرح منافع پر سبزیاں ، پھل فروخت کریں ، انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے حکام کو ہدایات جاری کیں کہ سبزی و فروٹ منڈی میں سبزیوں اور پھلوں کی مزید سستے داموں پر فراہمی کے سلسلہ میں اپنی کارکردگی کو بڑھائیں اور کوشش کریں کہ ہر ممکن طریقے سے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے۔


متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں