بابا فرید الدین مسعود گنج شکر نے اپنی تعلیمات کے ذریعے انسانیت کی خدمت کا درس دیا ،ڈائریکٹر تعلقات عامہ ملتان

بدھ 15 فروری 2017 22:04

پاکپتن۔15 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2017ء) ڈائریکٹر تعلقات عامہ ملتان چوہدری طاہر محمود نے کہا ہے کہ بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے مزارپر قلبی سکون حا صل ہو تا ہے ،بابا فرید الدین مسعود گنج شکر نے اپنی تعلیمات کے ذریعے انسانیت کی خدمت کا درس دیا جس پر عمل کرکے ہم دنیا و آخرت میں سرخروئی حا صل کر سکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکپتن میں با با فرید الدین مسعود گنج شکر کے مزار پر حاضری کے دوران کیا ،اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ وہاڑی سید ماجد علی شاہ ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفسیر سید سلمان حسین ،سنیئر صحافیوں پیر سعیدا حمد چشتی ، پیر امداد حسین ،ضلعی دفتر اطلاعات پاکپتن کے سٹاف ممبران ،فلک شیر ، محمد شہزاد خان ، ظفرا حمد ،ا حتشام اکبر ، محمد اقبال ، علی حمزہ بھی موجو تھے ، سید ماجد علی شاہ نے کہا کہ مذہب اسلام نے انسانیت کی خدمت کا جوعالمگیر درس دیا ہے اس پر پوری طرح عمل پیرا ہو نے کی ضرورت ہے،علاوہ ازیں ڈائریکٹر تعلقات عامہ ملتان چوہدری طاہر محمود ، ڈپٹی دائریکٹر تعلقات عامہ وہاڑی سید ماجد علی شاہ نے دربار بابا فرید پر حا ضری دی ، پھو لوں کی چادر چڑھائی اور ملکی سلامتی کیلئے دعا کی ۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں