صوبائی حکومت پنجگور کے مسافروں کو تحفظ دینے میں مکمل طو ر پر ناکام ہوچکی ہے ،آل بلوچستان اینڈ سندھ ٹرنسپورٹ ایسوسی ایشن

بدھ 12 نومبر 2014 17:14

پنجگور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 12نومبر 2014ء) آل بلوچستان اینڈ سندھ ٹرنسپورٹ ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر آغا شاہ حسین نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ صوبائی حکومت پنجگور کے مسافروں کو تحفظ دینے میں مکمل طو ر پر ناکام ہوچکی ہے ،چند مھٹی بر عناصر نے پورے پاکستان کی ریاست کو یرغمال بنا لیا ہے ،سرکاری اور سول چیک پوسٹوں کے باوجود بھی مسافروں کو انکے سامنا لوٹنا المیہ ہے ان خیالات کا اظہار آل بلوچستا اینڈ سندھ ٹرنسپورٹ یونین کے ضلع صدر آغا شاہ حسین نے اپنے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے کہا ہیکہ پنجگور کے مسافر بسوں کو قبائلی سردار میر مجیب الراحمن اور اسلم بزنجو کے علاقے میں لوٹا جاتا ہے انکی سرداری قبائلیت صرف سول چیک پوسٹوں تک محدود ہے بلوچ رویات اور انکی حقوق کی بات کرنے والوں کے گھر کے قریب بلوچ عورتوں کی جامہ تلاشی انکی سب حقیقت کے راز دار ہیں انہیں کبھی بھی بلوچ ننگ ناموس کی تحفظ کا دفعی نام لینا زیب نہیں دیتا شدید احتجاج کے باوجود بھی نہ صوبائی حکومت کے کانوں میں جون رینگتی ہے نہ ان قبائلی سرداروں کو کچھ محسوس ہوتا ہے انکی انہی خاموشی کو ہم کچھ اور آنکھ سے دیکھتے ہیں ،ہائے روز مسافر بسوں کولوٹنا عورتوں کی جامہ تلاشی سے بلوچیت کے تمام رویات پامال ہوئے ہیں بلوچ معاشرے میں عورت کو عظیم مقام حاصل ہے لیکن کچھ نام نہاد بلوچوں کے کرتوں سے پورے دنیا میں بلوچ قومی بنائی گئی بلوچی رواج کو مسخ کردیا گیا ہے ،ناگ ،واشک،بسیمہ ،نال ،خضدار تک تمام مسافر بس سرکاری اور سول چیک پوسٹوں کو غیر قانونی بھتہ دینے کے باوجود بھی لوٹا جاتا ہے ،انہوں نے کہا کے حکمران جماعت کہتی ہے کے بلوچستان میں امن ہے کہان امن ہے جہان امن انکو دیکھائی دیتا ہے ہمیں اس عینک کا نمبر بتادے تاکہ ہم بھی امن کا نظارہ کریں جہاں بلوچ عورتوں کا تذلیل شامل نہ ہوا ،انہوں نے مطالبہ کیا ہے سردار اسلم بزنجو،میرمجیب الراحمن اور چیف سیکرٹری وزیر اعلی بلوچستان واقع کا نوٹس پنجگور کے مسافروں کو تحفظ فراہم کرئے بصورت دیگر سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائینگے جس کی تمام تر ذمہ داری نیشنل پارٹی پر عائدہوگی۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں