آزادی ایک بڑی نعمت ہے اور اس کی قدر کرکے ہم ایک مثالی اور ترقی یافتہ قوم بن سکتے ہیں ،ڈپٹی کمشنر امجد حسین سومرو

پیر 14 اگست 2023 23:10

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2023ء) پنجگور میں جشن آذادی کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر آفس میں پرچم کشائی کی تقریب ڈپٹی کمشنر امجد حسین سومرو نے پرچم کشائی کرکے قومی پرچم کو فضا میں لہرا دیا پرچم کشائی کے بعد ملک کی سلامتی کے لئے دعا کی گئی پولیس کے چاق وچوبند دستوں نے قومی پرچم کو سلامی پیش کیا اور ڈی سی آفس سے ایک کار ریلی بھی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی ڈی سی آفس روڑ پر اختتام پزیر ہوئی پرچم کشائی کے موقعے پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عابد حسین بلوچ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پنجگور الیاس شاد بلوچ ایس پی پولیس شاہد جمیل کاکڑ اور دیگر سول اور انتظامی آفیسران موجود تھے جشن آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر امجد حسین سومرو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی ایک بڑی نعمت ہے اور اس کی قدر کرکے ہم ایک مثالی اور ترقی یافتہ قوم بن سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے جو تصورات تھے وہ ہمارے لیے آئیڈیل ہیں ان پر عمل پیرا ہوکر ہم نہ صرف فلاحی ریاست کے تصور کو کامیابی کے ساتھ آگے بڑھا سکیں گے بلکہ ہمارا ملک حقیقی ترقی کی طرف جائیگا انہوں نے کہا کہ آج کے دن یعنی 14 آگست 1947 کو ہمیں ایک آزاد ملک بڑوں کی انتھک قربانیوں سے نصیب ہوئی اور آزادی کو برقرار رکھنے کے لئے اتحاد اتفاق ایمان اور یقین کے جزبے سے سرشار ہوکر ملک کی تعمیر وترقی کے لئے مل جل کر محنت کرنا ہوگی۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں