پنجگور میں دھماکے سے زمین بوس ہونیوالے مکان سے ایک لاش اور بڑے پیمانے پر دھماکہ خیز مواد بر آمد

اتوار 8 اکتوبر 2023 19:55

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2023ء) پنجگور میں پو لیس نے دھماکے سے زمین بوس ہونے والے مکان سے ایک شخص کی لاش اور بڑے پیمانے پر دھماکہ خیز مواد بر آمد کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پنجگور کے علا قے کہن زنگی میں گزشتہ شب دھماکے سے ایک مکام زمین بس ہو گیا تھا جس کے ملبے سے ایک شخص کی لاش اور تیارشدہ آئی ڈی ،دو ہینڈ گرینڈ، دوڈیٹونیٹر، بمائے کلچ، 4 تھیلا پلاسٹکوں میں پیک شدہ باردو، ایک کلو پریماکارڈ باردو ،دو ریموٹ کنٹرولر ایک ڈیواس ریموٹ کنٹرولر ،ایک ڈی وائز ایک کمپیوٹر ایک نائن ایم ایم پستول ،3 میگزین ،25 راونڈز نائن ایم ایم ،ایک ٹچ موبائل ،دو پاور بنک بر آمد کر کے قبضے میں لے لئے گئے ہیں، پو لیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں