بلوچستان ڈائی گنوسٹک ہیلتھ کیئر سنٹر کا معروف سماجی شخصیت حاجی عادل ارباب نے افتتاح کردیا

اتوار 22 اکتوبر 2023 21:15

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2023ء) بلوچستان ڈائی گنوسٹک ہیلتھ کیئر سنٹر کا معروف سماجی شخصیت حاجی عادل ارباب نے افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب میں سول سوسائٹی سیاسی وسماجی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ڈائی گنوسٹک سنٹر لیبارٹری کے ڈائریکٹر حسیب بلوچ نے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پنجگور کے عوام کے مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس لیبارٹری کا قیام عمل میں لایا جس کا آج باقاعدہ آغاز کردیا گیاہے۔

مختلف امراض کی تشخیص کے حوالے سے پہلے مرحلے میں 30 ٹیسٹ کی سہولت میسر ہوگی جس میں سی بی سی، شوگر، یورک ایسیڈ، وٹامن ڈی 3. HBA1C. LFT. لیپیڑ پروفائل سمیت روٹین کے تمام ٹیسٹ خصوصی رعایت کے ساتھ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ لیبارٹری میں 3 تین لیب ٹیکنیشن سمیت 6 افراد کام کریں گے اور یہ لیبارٹری صبح 9 بجے سے رات 10 بجے تک بغیر وقفے کے کھلا رہے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر ڈاکٹرز حضرات اور عوام نے تعاون کیا تو اس کا دائرہ مزید وسیع کریں گے۔

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی حاجی عادل ارباب نے خطاب کرتے ہوئے کہا بلوچستان ڈائی گنوسٹک سنٹر کے قیام سے عوام کے مشکلات میں کافی حد تک کمی آئیگی ایک معمولی ٹیسٹ کیلئے لوگ تربت کراچی یا دیگر علاقوں میں جاتے ہیں اب یہ تمام تیسٹ پنجگور میں ہوں گے اس کا سحرا نوجوان حسیب اور ان کی ٹیم کو جاتاہے۔ انہوں نے کہاکہ پنجگور کے مال مخیر حضرات عوام کے مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجگور میں پرائیویٹ ہسپتال اور لیبارٹری بنائیں تاکہ یہاں کے غریب عوام کو اپنے علاقے میں علاج ومعالجہ کی سہولت میسر ہوسکیں۔

پنجگور مرکزی جامع مسجد چتکان کے قریب پی آئی اے کے پرانے آفس میں واقع بلوچستان ڈائی گنوسٹک ہیلتھ کئیر سنٹر لیبارٹری کے قیام کا مختلف عوامی حلقوں نے خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ایک بہترین عمل قرار دیدیا۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں