جنرل الیکشن کیلئے بی این پی عوامی کے ورکرز ،یونٹ سیکرٹریز اور ضلعی عہدیداروں کو منصوبہ بندی ،یکجہتی کیساتھ سیاسی میدان میں اترنا چاہئے ،میر اسد اللہ بلوچ

ہفتہ 28 اکتوبر 2023 21:40

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2023ء) جنرل الیکشن 2024 کیلئے بی این پی (عوامی )کے ورکرز یونٹ سکریٹریز اور ضلعی عہدیداروں کو وقت ضائع کئے بغیر منصوبہ بندی اور یکجہتی کے ساتھ سیاسی میدان میں اترنا چاہئے میراسداللہ کو پیشگی مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ ارادے کے مطابق عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے خانہ کعبہ اور روزہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کرنے جا رہے ہیں عوام پارٹی کے ورکرز یونٹ سیکرٹریز اور بلخصوص پارٹی کے کامیابی کیلئے ضرور دعا مانگ کر اس بندہ ناچیز حاجی اختر کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

بی این پی عوامی کے سیاسی پلیٹ فارم سے مرحوم سید محمد یونٹ نمبر 6 چاکر اعظم چوک تار آفس ائیرپورٹ روڈ پنجگور کے یونٹ سیکٹری محمد اختر بلوچ ڈپٹی یونٹ سکریٹری عبد الصمد بلوچ مشاورتی کونسل کے سینئر ممبر محمد ایوب تار آفس یونٹ نمبر 4 کے یونٹ سیکٹری ناصر علی بلوچ سراوان یونٹ نمبر 5 کے ڈپٹی یونٹ سکریٹری سیٹھ امام بخش بی این پی عوامی کے مرکزی رہنما اور دانشور میر بہرام خان مندی کی طرف سے پنجگور کے غیور اور باشعور عوام پارٹی ورکرز یونٹ سکریٹریز اور تمام ضلعی عہدیداروں کو سلام پیش کرتے ہوئے اپیل کی جاتی ہے کہ وقت کم اور مقابلہ سخت۔

(جاری ہے)

جنرل الیکشن کی تیاری کیسے کی جاتی ہے اتحاد ،اتفاق اور یکجہتی کیساتھ بی این پی عوامی کے گزشتہ 5 سالہ دور حکومت 2018 سے 2023 کے کارناموں کارکردگی اور کامیاب عوامی منصوبوں کی تشہیر کرکے الیکشن مہم کی بیانیہ کے طور پر گھر گھر تک پہنچائیں ، کیونکہ راجی را ہشون میر اسد اللہ بلوچ نے اپنے حلقہ انتخاب پنجگور میں وہ تمام کامیاب عوامی منصوبے بنائے ہیں جوکہ گزشتہ 50 سالوں میں باقی تمام سیاسی پارٹیوں نے ملکر بھی نہیں بنا سکے۔

بی این پی عوامی کے الیکشن مہم کا بیانیہ اگر کوئی پوچھنا چاہتا ہے تو پنجگور کے ان تمام تعلیمی اداروں کی تعمیرات طلباء اور طالبات کو اپنے شہر میں میسر کردہ تعلیمی سہولیات حاصل کرنے والوں سے جاکر پوچھیں۔پنجگور کے تعمیر شدہ کشادہ روڑوں پر بنے خوبصورت چوکوں کے نظارے کرتے لوگوں سے جاکر پوچھیں۔ گھر گھر کو روزگار ملنے والے گھروں کی کفیلوں سے جاکر پوچھیں کہ بی این پی عوامی کا مخلص لیڈر میر اسد اللہ بلوچ کے محنتوں سے ہر گھر کے چھولے سے آپ کو اللہ کے فضل سے بی این پی عوامی کے عوام دوست پالیسیوں کے خوشبو کی مہک آنے لگتی ہے ۔

عوام کو روزگار تک رسائی بی این پی عوامی نے ہمیشہ کی طرح اپنا فرض سمجھ کر اپنے منشور میں شامل کیا تھا اور ہمیشہ شامل رہے گا۔بی این پی عوامی نے اپنے دور حکومت میں پروم،گچک،اور سبزاب کے کھوچہ جات کے ہر گھرانوں اور زمینداروں کو 300 کے قریب بور اور پانی کے ذخیرہ کیلئے ٹینکی کی سہولیات بماعہ مکمل سولر پلیٹ کے ساتھ راجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ نے میسر کر دیئے ہیں۔

بی این پی عوامی نے اپنے منشور کے مطابق عمل درآمد کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کے تعمیرات مکمل کرچکا ہے مگر اسٹینڈرڈ کرنا باقی ہے۔بعقی ماندہ تمام نامکمل عوامی مفادات کے منصوبے جوکہ اس وقت پائپ لائن میں ہیں الیکشن جیتنے کے فوراً بعد عملدرآمد شروع کریں گے اور جن علاقوں میں اندرون خانہ لنک روڈوں کی تعمیرات بجلی کے سہولیات رہ گیا ہوگا ان کی تعمیر نو اور بجلی کی رسائی کو جلد از جلد ممکن بنائیں گے۔

دوران الیکشن عوام سے کیا گیا ہر وعدہ ہمیشہ پورا کیا ہے اور پورا کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔راجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ اپنے با شعور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ جنرل الیکشن 2024 میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں گھروں سے نکل کر بی این پی عوامی کے دونوں MPAs کے امیدوارں کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں تاکہ ہم اپنے انتخابی منشور پر مکمل عملدرآمد کر سکیں۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں