پنجگور ،تسپ میں زمیندار کے لاکھوں روپے کے سولرز چور اٹھا کر لے گئے

منگل 7 نومبر 2023 19:30

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2023ء) پنجگور کے علاقے نوک آباد تسپ میں زمیندار کے لاکھوں روپے کے سولرز چور اٹھا کر لے گئے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں بلوچستان ڈیٹ آرگنائزیشن پنجگور کے صدر حاجی محمد جان بلوچ نے کہا کہ نوک آباد کے زمیندار حاجی سبزل بلوچ کے 24 عدد سولرز چور آٹھا کر لے گئے جن کی مالیت لاکھوں روپے بنتی ہے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس کو اطلاع دی گئی ہے اور رپورٹ درج کرلیاگیا ھے مگر اس کے باوجود تاحال پولیس نے موقع واردات کی جگہ کا معائنہ تک نہیں کیا ہے انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کی جان ومال کی حفاظت میں ناکام ہوچکا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حاجی سبزل بلوچ کے 24 عدد سولرز کا فوری طور پر سراغ لگا کر برآمد کئے جائیں ۔

انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ تسپ پولیس اسٹیشن کے علاقے میں پیش آیا ہے مگر تاحال کوئی تفتیش نہیں کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں