بی این پی عوامی میں نظریاتی ورکروں کی کوئی اہمیت ہے نہ پارٹی میں کوئی ادارہ موجود ہے ،حاجی سلطان،انجینئر خدابخش

جمعرات 9 نومبر 2023 21:05

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2023ء) پنجگور خدآبادان سے بی این پی (عوامی) کے رہنماء حاجی سلطان،انجینئر خدابخش، علی بلوچ،ہدایت اللہ شریف،ضیاء الرحمن،الہی بخش، قادر بخش نے محمد طاہر جاوید بلوچ کی سربراہی میں 140 افراد نے نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ،مرکزی رہنما حاجی محمد اسلام بلوچ کی موجودگی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بی این پی عوامی سے مستعفی ہوکر نیشنل پارٹی میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ بی این پی عوامی میں نظریاتی ورکروں کی کوئی اہمیت نہیں ہے اور پارٹی میں نہ کوئی ادارہ موجود ہے بلکہ فردواحد کی اجارہ داری اورجبری فیصلے مسلط کی جاتی ہے۔ بی این پی عوامی میں میرٹ اور انصاف دور دور تک دکھائی نہیں دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم عرصہ دراز سے اسی جماعت کے ساتھ منسلک رہے لیکن نہ صرف ملازمتوں میں ہماری حق تلفی کی گئی بلکہ ہمیں مسلسل نظر انداز کیا گیا۔ پنجگور میں میگا پراجیکٹ کے نام پر میگا کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیاگیا۔اس لئے ہم نے اپنی راہیں جدا کرکے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ۔اور صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ کی قیادت میں نیشنل پارٹی میں باضابطہ شمولیت کررہے ہیں۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں