وشبود میں چوری اور ڈکیتی کے مسلسل وارداتوں سے شہری شدید خوف میں مبتلا اور عدم تحفظ کا شکار ہیں،نوراحمد ایڈوکیٹ

پیر 4 مارچ 2024 21:30

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2024ء) میونسپل کمیٹی وشبود کے چیئرمین نوراحمد ایڈوکیٹ نے میونسپل کمیٹی وشبود کے ایریا میں چوری ڈکیتی رہزنی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پنجگور پولیس اور انتظامیہ سے فوری اقدامات اور چوری کے وارداتوں پر قابو پانے کا مطالبہ کیا ہے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وشبود میں چوری اور ڈکیتی کے مسلسل وارداتوں سے شہری شدید خوف میں مبتلا اور عدم تحفظ کا شکار ہیں گزشتہ روز وشبود میں ایک شریف شہری کے گھر میں نامعلوم افراد گھس کر اسلحے کے زور پر اسکے کاغزات والی موٹر سائیکل اور دیگر اشیاء زبردستی چھین کر فرار ہوئے ہیں پولیس کو مطلع کرنے کے باوجود تاحال چور پولیس کی گرفت میں نہیں اسکے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وشبود ایک پرامن اور شریف لوگوں کا مسکن ہیں وشبود نے ہمیشہ لوگوں کی محبت اور احترام دیا ہے لیکن افسوس گزشتہ چند دنوں سے وشبود میں مسلسل چوری اور ڈکیتی کے وارداتوں کے باعث شہریوں میں خوف کی فضاء قائم ہوئی ہے جو افسوسناک اور باعث تشویش ہے وشبود کے شہری غیر محفوظ بن گئے ہیں ہماری مطالبہ ہے کہ پنجگور پولیس فورس اقدامات کریں اور وشبود پولیس کی گشت میں اضافہ کریں اگر فوری طور پر اقدامات نہیں کیا گیا تو وشبود کے شہریوں سے ملکر سی پیک روڈ کو بلاک کرکے دھرنے دینے پر مجبور ہونگے۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں