میر سر فراز بگٹی بلوچستان میں امن و امان کا قیام ،ترقی و خوشحالی اور عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں بروئے کار لائیں گے،فرید احمد

پیر 4 مارچ 2024 21:30

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2024ء) پنجگور انجمن تاجران کے صدر فرید احمد اور کابینہ کے دیگر اراکین کی طرف سے میر سرفراز بگٹی کو وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہے امید ظاہر کہ وہ بلوچستان میں امن و امان کا قیام ،ترقی و خوشحالی اور عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں بروئے کار لائیں گے میر سرفراز بگٹی اعلیٰ تعلیم یافتہ اور باصلاحیت سیاسی رہنما ہیں بلوچستان کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ان کا انتخاب یقینا ً صوبے کیلئے نیک شگون ثابت ہوگا صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انہیں وزیر اعلیٰ نامزد کرکے بہترین فیصلہ کیا ہے جس کے مثبت نتائج انشااللہ برآمد ہونگے انجمن تاجران صدر فرید احمد نے کہا جلد نو منتخب وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کرکے پنجگور تاجر برادری اور چتکان بازار کے مختلف اہم مساہل کی پوری طرح اگائی دینگے جس میں چتکان بازار کا بجلی روڈ ٹف ٹاہل نااہل ٹھیکیداروں کی زیرو کارکردگی اور دیگر اہم مسائل سے آگاہ کریں گے ۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں