پنجگور میں پولیس کی کارروائیاں ،اغوا ء کار گینگ سمیت تین منشیات فروش گرفتار، مغوی بازیاب

جمعہ 8 مارچ 2024 00:00

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2024ء) پنجگور میں پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران اغوا ء کار گینگ سمیت تین منشیات فروشوں کو دھرلیا ،مغوی بازیاب ۔تفصیلات کے مطابق ایس پی پنجگور سید فاضل شاہ بخاری کی ہدایت پر زیر نگرانی ڈی ایس پی/ ایس ڈی پی او ملک احمد بلوچ، ایس ایچ او سٹی اور ایس ایچ او سریکوران نے مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں منشیات کے بیوپاری ملزم نواب ولد محمد عمر سکنہ شاپاتان چتکان پنجگور کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے منشیات ازقسم چرس برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ فرد نمبر 31/2024 بجرم زیر دفعہ 9(1)3/A CNSA پولیس تھانہ سٹی میں درج رجسٹر کیا گیا۔

منشیات فروش ملزم سرور ولد قادربخش قوم بلوچ سکنہ سوردو پنجگور کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے منشیات ازقسم چرس برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ فرد نمبر 22/2024 بجرم زیر دفعہ 9(1)3/A CNSA پولیس تھانہ سریکوران میں درج کرلیاگیا ایک اور کارروائی کے دوران تسپ تھانہ کے ایس ایچ او ، ایس آئی افتخار احمد گچکی اے ایس آئی ضیاء اللہ نے بھاری پولیس نفری کے ہمراہ مختلف مقامات پر چھاپہ مار کر تین اغواء کار ملزمان کو گرفتار کرکے مغوی کو بازیاب کرلیا ملزمان کے نام ناصر علی ولد بدل بخش قوم بلوچ سکنہ کہوران سبز تسپ پنجگور۔

(جاری ہے)

سوید احمد ولد بدل بخش قوم بلوچ سکنہ کہوران سبز تسپ پنجگور . محمد قاسم ولد حضوربخش قوم بلوچ سکنہ کہوران سبز تسپ پنجگور کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے مغوی کو برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ فرد نمبر 02/2024 بجرم زیر دفعہ 365-109-34 ت پ پولیس تھانہ تسپ میں درج رجسٹر کیا گیا پولیس اس سلسلے میں مزید تفتیش کررہی ہے ۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں