پنجگور ، دھماکے میں دو افراد جاں بحق افراد زخمی

ظ* دھماکے میں سات گاڑیاں تین موٹر سائیکل تباہ ،چار دکانوں کو شدید نقصان پہنچا ژ* جائے وقوعہ پر تیل سے بری دو گاڑیوں سمیت ساتھ گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی

جمعرات 14 مارچ 2019 19:41

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2019ء) پنجگور میں دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے ،دھماکے میں سات گاڑیاں تین موٹر سائیکل تباہ ہوگئیں چار دکانوں کو شدید نقصان پہنچا۔دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر تیل سے بری دو گاڑیوں سمیت ساتھ گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔آگ بجھانے کیلئے میونسپل کمیٹی کے دو اور ایف سی کے دو ٹینک فورا ًپہنچ گئے کافی دیر کے بعد آگ کو بجھا لیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے چتکان کے مین بازار میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چتکان گیٹ کے قریب گیراج کے دکانوں کے سامنے موٹر سائیکل پہ نصب ریموٹ کنٹرول بم سے دھماکہ کیا گیا ذرائع کے مطابق دھماکہ اس وقت ہا جب زاہد نامی شخص کی گاڑی گیراج پہ پہنچا تو یک دم زور دار دھماکہ ہوا ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکہ ٹارگٹڈ تھا جس کے نتیجے میں در محمد ولد محمد گل شاہوکہن عبداللہ ولد حبیب اللہ خدابادان جہانزیب ولد محمد رفیق چتکان امید ولد فضل پہنچی قادر آباد عبدالحلیم ولد نبی بخش سندے سر عبدالرازق ولد غلام حسین پروم نور احمد ولد ملابخش ایراپ بدل خان ولد اسماعیل چتکان شدید زخمی ہوئے اور دو افراد دھماکے کے دوران گاڑی میں پسنے کی وجہ سے جھلس گئے جن کی شناخت نہ ہوسکی دھماکہ کے فورا ایف سی پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئے انہوں نے علاقے کے تمام راستوں کو سیل کرکے تفتیش شروع کردی اس موقع پر ڈی پی او پنجگور جمیل باجوئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقع میں جان بحق افراد کی شہادت اور زخمی ہونے والے افراد کے دکھ وغم میں برابر شریک ہیں پولیس ہونے والے واقع کی تحقیقات کررہی ہے پولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت کیلئے اپنیحکمت عملی مرتب کرے گی جائے وقوعہ سے شوواہد اکھٹے کئے جارہے ہیں۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں