بی این پی عوامی گھروں کو آباد رکھنے کی سوچ کو لیکر آگے بڑھ رہی ہے ، میر اسد اللہ بلوچ

عوام کے حقوق اور ان کے ننگ و ناموس کے تحفظ ہماری سیاست کا بنیادی ایجنڈا ہے

ہفتہ 17 اگست 2019 16:11

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی سکریٹری جنرل اور صوبائی وزیر سوشل ویلفئیر میر اسد اللہ بلوچ نے کہا ہے کہ بی این پی عوامی گھروں کو آباد رکھنے کی سوچ کو لیکر آگے بڑھ رہی ہے اور عوام کے حقوق اور ان کے ننگ و ناموس کے تحفظ ہماری سیاست کا بنیادی ایجنڈا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا میراسداللہ بلوچ نے کہا کہ زندگی گزارنے کے ہزار اور طریقے ہیں لیکن اس میں کامیابی اس وقت ممکن ہوگی جب ہم آپس میں اتحاد و اتفاق پیدا کریں گے انہوں نے کہا کہ پنجگور کے غریب عوام پر ظلم کرنے والوں کو اب کھلی چھوٹ نہیں ملے گا لوگوں کے مال و جان سے کھیلنے والے سن لیں اب انکی بدمعاشی نہیں چلے گا انہوں نے کہا کہ چیدگی روڑ کی تعمیر پنجگور کی معیشت کا شہ رگ ہے اور جب یہ روڑ تعمیر ہوگا تو اس کے مثبت اثرات گھر گھر تک پہنچیں گے میراسداللہ بلوچ نے کہا کہ صدراتی الیکشن کے دوران چیدگی روڑ اور دو گیس پلانٹ کے لیے پی ٹی آئی سے تحریری معاہدہ کیا اور یہ منصوبے انہی تحریری معاہدوں کے ثمرات ہیں جو خالصتا اجتماعی نوعیت کے ہیں ہم ووٹ فروخت کرنے والوں میں شامل نہیں بارڈر میں جو مارکیٹ بنے گی وہ کچھ لوگوں کے لیے نہیں ہوگا اس میں پنجگور کے عوام کو بلاامتیاز حق ملکیت دیا جائے گا عوام کا ووٹ امانت ہے اس کی خیانت نہیں کریں گے کروڑ اور ارب ہماری ضرورت نہیں بلکہ عوام کی آسودگی اور خوشحالی بی این پی عوامی کی سیاست ہے عوام کے معاشرتی اور معاشی مشکلات کے خاتمے کے لیے کام کررہے ہیں روزگار کی فراہمی کے لیے لیویز فورس میں 300 سو بھرتیاں ہوئیں اور 400 سو مذید بھرتیاں ہونگی میراسداللہ بلوچ نے کہا کہ پنجگور کے عوام میرا اثاثہ ہیں جن لوگوں کو روزگار ملا ہے وہ بھی حق دار ہیں میراسداللہ بلوچ نے کہا کہ 2019 کے اختتام پر ایک ہزار نوجوانوں کو ملازمت دلاوں گانیشنل پارٹی نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا وزارت اعلی اور وزارتیں صرف ان کی ذاتی زندگیوں میں بہتری کا سبب بنے اربوں روپے لوٹے گئے جعلی بوگھس اسکیموں کے نام پر عوام کے پیسے خردبرد ہوئے انہوں نے کہا کہ رحمت صالح کے دوران میں ادویات کی خریداری میں میگاکرپشن کیا گیا جعلی دوائیاں اسپتالوں کو فراہم کی گئیں جعلی نمائندوں نے اپنے خاندان کو ترجیح دیا سول اسپتال کی حالت ان کے دور میں محض ٹائم پاس کی جگہ تھی اب لوگ اسپتال کی حالت دیکھیں کتنا فرق آیا ہے انہوں نے کہا کہ سول اسپتال میں ڈاکٹروں کی آسامیاں پر کی گئی ہیں اور مذید بہتری کے لیے کام ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ جعلی نمائندوں نے پانچ لاکھ کی اسکیم پر ایک کروڑ لگایا ماڈل اسکول کے ساتھ جو گیٹ بنایا گیا ہے اس سے عوام کا ایک کروڑ روپے نقصان کیا گیا میراسداللہ بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے سلیکٹڈ نمائندوں کی وجہ سے پنجگور کے حصے بکھرادئیے گئے ادھا آواران کی جولی میں ڈال دیاگیا یہ وہ زیادتی تھی جس کا خیمازہ پنجگور کے عوام کئی دائیوں سے بگھتیں گے نیشنل پارٹی نے پنجگور میں اپنے دور میں 400 لوگوں کو مروایا پنجگور میں قبرستان آباد کئیے میراسداللہ بلوچ نے کہا کہ یہاں کے لوگ اس سرزمین کے اصل وارث ہیں ان کی عزت نفس پر آنچ نہیں آنے دینگے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام آئیں و قانون کے ماننے والے ہیں ان سے اچھا سلوک اور برتاو کریں عید ملن پارٹی کی مناسبت سے منعقدہ اجتماع سے ضلعی آرگنائزر کیپٹن محمد حنیف بلوچ ،مرکزی کمیٹی کے رکن حاجی اکبر اور شکیل بلوچ نثار احمد علی اکبر گرگناڑی نے اپنے خطاب میں کہا کہ میراسداللہ ایک سوچ کا نام ہے عوام نے الیکشن میں ووٹ بھی اس سوچ کے تحت دیا ہے بی این پی عوامی کے کارکن فکری سیاست سے وابستہ ہیں ملازمت روزگار اور ترقیاتی اسکیم عوام کا حق ہیں اور ہم تادم مرگ میراسداللہ بلوچ کے سوچ وفکر کے ساتھ ہیں میراسداللہ بلوچ کی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں مخالفین مایوسی پھیلانے کے لیے جھوٹ اور منفی سیاست کو فروغ دینے میں مصروف ہیں لیکن انھیں حسب سابق ناکامی کا سامنا ہوگا انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں آواز ہمیشہ بی این پی عوامی نے اٹھایا ہے اور اسمبلی سے باہر بھی عوام کے حقوق کے لیے لڑا ہے عوام اور بی این پی عوامی کا تعلق نظریاتی ہے میراسداللہ بلوچ ایک با کردار اور سیاسی بصیرت رکھنے والے سیاسی شخصیت ہیں مراعات یافتہ طبقہ لاکھ کوششوں کے باوجود بی این پی عوامی کے کارکنوں کو توڑنے میں کامیاب نہیں ہوئے اور آج خود اپنے چار دیواری تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں عوام نے ہمیشہ مراعات یافتہ مفاد پرست سوچ کو مسترد کیا ہے وزارت اگر ہماری منزل ومتاع ہوتیں تو آج بی این پی عوامی مال دار وزارتیں بھی حاصل کرتیں مقرریں نے کہا کہ پنجگور کے لیے 4 ارب روپے کی خطیر رقم ترقیاتی کاموں کے لیے منظور کرواہی گئی ہے جو ایک خوبصورت شہر کی تعمیر کے لیے خرچ ہونگے مخالفین نے اپنے دور میں اربوں روپے لوٹے آج پنجگور کا جو چہرہ ہے وہ سب کے سامنے ہے نہ روڑ کی سہولت موجود ہے نہ پینے کا پانی اور صحت اور تعلیم کی سہولتیں عوام کو میسر ہیں مقررین نے کہا کہ پنجگور میں ماضی میں بھی میراسداللہ بلوچ نے نوجوانوں کو بڑی تعداد روزگار دلایا اور آج بھی نوجوانوں کے لیے روزگار کے دروازے بی این پی عوامی کے دور میں کھل رہے ہیں سیاست خدمت کا نام ہے با کردار لیڈر قوموں کی تقدیر بدلتے ہیں بلوچ عوام کا قومی فرض بنتا ہے کہ وہ سرزمین کے اجتماعی مفادات کو اہمیت دیں میر اسد اللہ بلوچ نے ایجوکیشن سٹی کا تصور دیا اور پھر اس تصور کو عملی جامعہ پہنایا پنجگور کے عوام میراسداللہ کی موجودگی میں فخر محسوس کرتے ہیں بلوچ عوام چھوٹے چھوٹے مفادات سے بالاتر ہوکر سوچیں غلط سوچ اور ان پڑھ غیر سیاسی نمائندوں نے عوام کا اجتماعی نقصان کیا ہے سابقہ سلیکٹڈ نمائندوں نے اربوں روپے کرپشن کیئے فرنٹ مینوں کے ذریعے ملک کے کونے کونے میں درجنوں پلاٹ اور پلیٹس کی خریداریاں ضرور کی ہیں انہوں نے کہا کہ 2013 میں عوام کے مینڈیٹ پر شب خون مار کر پنجگور پر ایک عطائی کمپاونڈر اور ایک ڈرائیور کو مسلط کیاگیا اور ہیلتھ کی اہم وزارت بھی انہی عطائیوں کو دیاگیا جس نے پورے ہیلتھ کا بیڑا غرق کرکے شعبہ ہیلتھ کو تباہی پر پہنچادیا

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں