پسنی احتجاجی جلسے کے بعد حق دو تحریک بلوچستان کے چیئرمین حسین واڈیلہ سمیت کئی رہنماؤں کے خلاف پسنی تھانہ میں مقدمہ درج

ہفتہ 18 مارچ 2023 19:50

پسنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2023ء) پسنی احتجاجی جلسے کے بعد حق دو تحریک بلوچستان کے چیئرمین حسین واڈیلہ سمیت کئی رہنماؤں کے خلاف پسنی تھانہ میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر کے متن کے مطابق حق دو تحریک کے رہنماؤں نے غریب آباد چوک کو ہر قسم کے آمد ورفت کے لئے بند کر کے روڈ پر اسٹیج بنا کر بذریعہ لوڈ اسپیکر باری باری اشتعال انگیزی کرتے ہوئے اپنے پارٹی کے نمائندگان و کارکنان اور شرکاء سے خطاب کیا، جس میں انہوں نی26 دسمبر 2022 کو حق دو تحریک کے دھرنے کے خلاف کریک ڈاون کو ریاستی دہشتگردی کہا اور اپنے قائد مولانا ہدایت الرحمن کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرہ بازی کی کہ ہمارے قائد مولانا ہدایت الرحمن کو رہا نہیں کیا گیاتو انتظامیہ کو اسکے سنگین نتائج بھگتنے ہو نگے، واضع رہے کہ حق دو تحریک کی جانب مولانا ہدایت الرحمٰن کی رہائی کے مطالبے پر گزشتہ روز پسنی میں ایک احتجاجی جلسہ غریب آباد چوک پر منعقد ہوئی جس میں حق دو تحریک کے چیئر مین حسین واڈیلہ سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

پسنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں