پتوکی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑا ایکشن ، مختلف کاروائیاں میں خاتون سمیت 3 افراد گرفتار

جمعرات 18 اپریل 2024 15:09

حبیب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) پتوکی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑا ایکشن ، مختلف کاروائیاں میں خاتون سمیت 3 افراد گرفتار ، بھاری مقدار میں منشیات برآمد ، مقدمات درج*: سرکل پولیس پتوکی نے منشیات فروشوں کے خلاف کمر کس لی تھانہ صدر پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیوں کے دوران خاتون سمیت 3 ملزمان کو دھر لیا ملزمان کے قبضہ سے 2760 گرام چرس 50 عدد ہیروئن ٹرپ بیگ ڈرپ پیکٹ کمپیوٹر کنڈا موبائلز فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے گرفتار ہونے والے ملزمان میں دانش پرویز ، نسرین اختر اور پرویز عارف شامل ہیں SHO تھانہ صدر پتوکی حافظ عاطف نزیر کا کہنا ہے کہ علاقے سے منشیات فروشی کے خاتمے کے لئے دن رات کوشاں ہیں معاشرتی ناسوروں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھیں گی-

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں