افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے،گورنرشاہ فرمان

بدھ 16 جنوری 2019 21:48

افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے،گورنرشاہ فرمان
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہاہے کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے افغان حکومت اوراپوزیشن کے مابین مذاکرات کی حمایت کرتاہے اورچاہتاہے کہ افغانستان میں امن قائم ہو جو خودپاکستان کے بھی مفاد میں ہے۔ وہ پاکستان میں افغانستان کے سفیر شکر اللہ عاطف مشعل کے ساتھ بات چیت کررہے تھے جنہوں نے بدھ کے روز گورنرہاوس پشاورمیں ان سے ملاقات کی ۔

افغان سفیر اپنے وفدکے ہمراہ کچھ دیر تک گورنر کے ساتھ رہے اوردوطرفہ مسائل ومشکلات اورمعاملات پرباہمی گفتگو کی۔گورنرشاہ فرمان نے اس موقع پر کہا کہ افغانستان میں امن کاقیام پاکستان میںپر امن فضا برقراررکھنے کے کیلئے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی اورافغانی عوام ایک دوسر ے کے ساتھ زبان، مذہب ،تہذیب وتمدن کے لازوال تاریخی رشتوں میںبندھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اگردنیا کے دیگر ممالک باہمی تعاون کی بنیاد پر ترقی کی منازل طے کرسکتے ہیں توپاکستان اورافغانستان بھی ہم آہنگی کے ساتھ باہمی مسائل ومشکلات حل کرکے اقتصادی ترقی کیلئے آگے بڑھ سکتے ہیں۔دریں اثنا افغان سفیر نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے گورنرکاشکریہ ادا کیا۔ اوراس بات سے اتفاق کیا کہ باہمی تعلقات کے مزید فروغ کیلئے ملاقاتوں کے اس سلسلے کو جاری رکھا جائے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں