ڈی آئی خان میں مردان کی طرز پر ایگریکلچر ریسرچ سنٹر قائم کیا جائے گا،محمودخان
وزیراعلی خیبرپختونخوا کی ڈی آئی خان کے علاقوں پہاڑپور اور درزندہ میں جاری تیل اور گیس کی دریافت کے عمل کو چار مہینوں میں مکمل کرنے کی ہدایت
جمعرات 17 جنوری 2019 20:41
(جاری ہے)
صوبائی حکومت کے ترجمان اجمل وزیر،وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر علی امین گنڈا پور ،ڈی آئی خان سے دوسرے ایم این ایز اور صوبائی اسمبلی اراکین، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو، سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ، ڈی جی لوکل گورنمنٹ ، ڈپٹی کمشنر ڈی آئی خان اور دیگر متعلقہ اہلکاروں نے اجلاس میں شرکت کی۔
وزیراعلیٰ نے ڈی آئی خان میں مارخور ٹرافی منعقد کرنے کی تجویز سے اصولی اتفاق کیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ کو ڈی آئی خان بیوٹی فیکیشن منصوبہ، شوگرکین سس فنڈ، ڈی آئی خان نیشنل پارک، چشمہ لفٹ بینک کنال منصوبہ، ڈی آئی خان میں پرائیویٹ شیلٹرہوم، ڈی آئی خان سیف سٹی منصوبہ، شوگر کین گروورز سبسڈی مسئلہ، صحت ، تعلیم اور دیگر مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ گومل زام ڈیم سے ورن کنال کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ااس سے 80 ہزار ایکڑ زرعی زمیں کو پانی کی فراہمی ممکن ہو گی۔ وزیراعلیٰ نے ڈی آئی خان میں نیشنل پارک کی تعمیر سے بھی اصولی اتفاق کیا۔ انہوں نے سی پیک سے جڑے منصوبوں پر جلد کام شروع کرنے کا عندیہ دیا ۔ وزیراعلیٰ نے ڈی آئی خان کے علاقہ درزندہ میں زیتون کے پودے کی شجرکاری مہم سے بھی اصولی اتفاق کیا۔ انہوں نے کہا کہ چشمہ لفٹ کنال منصوبے پر عمل درآمد کیلئے وفاق اور صوبے کے درمیان رابطے کو تیز کیا جائے گا انہوں نے عندیہ دیا کہ اگلے PSDP سے اس منصوبے کی منظوری ممکن بنائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے ڈی آئی خان میں پرائیویٹ شیلٹرہوم کے قیام کے حوالے سے بھی اتفاق کیا اور کہا کہ صوبائی حکومت اس میں ہر ممکن مدد کرے گی۔انہوں نے ڈی آئی خان بازار میںبس اڈہ کی منتقلی کے لئے ماسٹر پلان تیار کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ مین بازار میں ٹریفک کے مسئلے حل ہوسکیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اس ضمن میں ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ساتھ مل بیٹھ کر لائحہ عمل طے کیا جائے۔ وزیراعلی نے ڈی آئی خان میں ڈونرز کی مدد سے سیف سٹی منصوبے پر کام شروع کرنے کی بھی تائید کی۔ شوگرکین گرئورز کی سبسڈی کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے ڈی آئی خان میں کیٹگری ڈی ہسپتالوں کو اپ گریڈ کرنے کیلئے متعلقہ سیکرٹری کو تجویز بھیجنے کی بھی ہدایت کی اور تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی دستیابی یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ واٹر سپلائی سکیم کو جلد مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان میں میٹھے پانی کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے ٹیوب ویل، گرائونڈ ٹینکی، سبیلیں اور کمیونٹی ٹینکیوں کو بروئے کار لایا جائے گا تاکہ پینے کے صاف پانی کا مسئلہ کل وقتی طور پر حل ہوسکے۔ انہوں نے لوکل گورنمنٹ میں ٹیکنیکل سٹاف کی جلد فراہمی ممکن بنانے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے زرعی توسیع کے حوالے سے کہا کہ ڈی آئی خان میں کمرشل زمین کو مزید ڈیویلپ کیا جائے گا۔ انہوں نے اس حوالے سے ہوم ورک کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ڈی آئی خان میں کچے کے علاقے کو سیلاب کی آفات سے بچانے کیلئے ایک جامع پلان مرتب کیا جائے اس ضمن میں متعلقہ محکمہ مکمل پلان پیش کرے۔ انہوں نے کہا کہ تمام جاری منصوبوں کو فنڈز کی فراہمی جلد ممکن بنائی جائے گی۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ صوبے کے تمام ڈویژن اور اضلاع میں یکساں ترقیاتی کاموں کی تکمیل ممکن بنائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس صوبے میں کافی پوٹینشل موجود ہے اور صوبائی حکومت ان پوٹینشلز کو بروئے کار لاکر صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم کی زیر صدارت ٹرانس پشاور اور کیپوما کا اجلاس
کمشنر پشاور کا سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس، بیروزگار نوجوان کو نوکری اور بچوں کی سرکاری اخراجات ..
کمشنر پشاور ڈویژن کا جمرود کا دورہ، خیبر پاس اکنامک کوریڈور کیلئے مختص مقامات سمیت اکنامک زون اراضی ..
سیکرٹری ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا کا ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ کے ہمراہ آر ٹی اے ملاکنڈ کا دورہ
وزیرصحت سید قاسم علی شاہ نے بچے کو پولیو کے قطرے پلاکر صوبے میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا
پنجاب کی ڈرامہ کوئین مریم نواز نے پولیس کے روپ میں جلوہ گر ہوکر ایک نئی قسط ریلیز کردی ،بیرسٹر ڈاکٹرسیف
عمران خان کی فلاحی ریاست کے قیام کے وژن کے تحت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،ملک ..
کیپٹل میٹروپولیٹن کے زیر انتظام تعلیمی اداروںکو دیگر بہترین تعلیمی اداروں کی فہرست میں لائینگے ،ْ رحمان ..
پشاور کی عظمت رفتہ اور رونقیں بحال کرینگے ،ْ حاجی زبیر علی
گندھارا ہندکو اکیڈمی کی 4کتابیں ایوارڈز کے لئے نامزد ّ
صحتمند معاشرے اور بیماریوں کو جڑ سے اکھارنے کیلئے شعبہ صحت میں تحقیق انتہائی ضروری ہے، حاجی غلام علی ..
عوامی شکایات پر فوڈ اتھارٹی کے صوبہ بھر میں ہسپتالوں کی کنٹینر پر چھاپے، لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کی ..
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار