ملک مشکل سے باہرنکل آیا،ترقی وخوشحالی کیلئے تاریخی اقدامات کرینگے،عمران خان
قبائلی علاقوں میں آپریشن کیخلاف تھامگراس وقت میرے اختیار میں کچھ نہیں تھا ، آج موقع ملا ہے تو قبائلی عوام کی خوشحالی کیلئے تاریخی اقدامات کریں گے سعودی شہزادے کا دورہ سرمایہ کاری کیلئے اہمیت کا حامل ہوگا، اس سے روزگار کے مواقع پیدا ہو ں گے ، ملکی معیشت کو استحکام ملے گا اور ہم قرضے واپس کر سکیں گے غربت کم کرنے کیلئے رواں ماہ کے آخر میںپورا پروگرام پیش کروں گا ،وزیراعظم کا دورہ پشاور کے دوران مختلف اہم اجلاسوں کے دوران اظہار خیال
جمعہ 15 فروری 2019 23:22
(جاری ہے)
وزیر اعظم نے پہلا اجلاس وزیراعلیٰ محمود خان اور گورنر خیبرپختونخواشاہ فرمان کے ساتھ کیا ، دوسرا اجلاس ایپکس کمیٹی جس میں نئے شامل ہونے والے اضلاع سمیت پورے صوبے میں سکیورٹی صورتحال اور نو تشکیل شدہ ایڈوائزی کمیٹی کی سمت کا تعین اور کام کا جائزہ لیا گیا جبکہ تیسرے اجلاس میں وزیراعظم نے صوبائی وزراء کے ساتھ اجلاس کی صدارت کی ۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے وزیرا عظم کو صوبہ خیبرپختونخوا میں سابقہ فاٹا کے نئے اضلا ع کے صوبے میں انضمام کے نتیجے میں ہونے والی پیشرفت پر تفصیلی بریفینگ دی ۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ نئے اضلاع کی تعمیر نو و بحالی ، ترقیاتی حکمت عملی اور عوامی محرومی کے مکمل روڈ میپ کیلئے صوبائی حکومت نے کل وقتی حکمت عملی اپنائی ہوئی ہے ۔ انہوںنے مزید بتایا کہ قبائلی اضلاع کے لوگوں کو معاشی سرگرمیوں کے ذریعے ترقی کیلئے کھولنے کیلئے اقدامات پہلے سے زور و شور سے جاری ہیںاور اس میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی ۔ انہوںنے بتایا کہ قبائلی اضلاع کو قومی دہارے میں لانے کیلئے ایک مکمل اور جامع دس سالہ ریکوری پلان تیارکیا گیا ہے۔ ریکوری پلان میں انتظامی اور خدمات کا ڈھانچہ ، معاشی سرگرمیوں کا احیاء، لوگوں کو روزگار کے مواقع دینااور ایک ہمہ گیر حکمت عملی کے تحت پوری قبائلی پٹی کو قومی دہارے میں لانے کیلئے مکمل خاکہ تیار کیا گیا ہے ۔انہوںنے مزید بتایا کہ صوبائی حکومت نے اس خاکہ پر من و عن عمل درآمد بھی شروع کیا ہوا ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ صوبائی حکومت نے لوگوں کی تکالیف اور مصائب کو پیش نظر رکھ کر ترقیاتی حکمت عملی بنائی ہوئی ہے ۔ ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے کہ نئے ضم شدہ اضلاع میں لوگوں کی محرومیاں جلد سے جلد دور کی جائیں۔ انہوںنے بتایا کہ سماجی خدمات کے شعبوں کو نئے اضلاع تک توسیع دی جا چکی ہے ۔وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ یک سالہ اور 10 سالہ پلان کے ذریعے نئی تشکیل شدہ ایڈوائزی کمیٹی کی سفارشات کو بنیاد بنا کر آگے بڑھیں گے ۔ ا نہوںنے کہا کہ تعمیر نو و بحالی ، لوگوں کی محرومیوں ختم کرنے، انتظامی اور سماجی خدمات کا ڈھانچہ کھڑا کرنے ، ترقیاتی حکمت عملی، معاشی سرگرمیوں کے اجراء اور لوگوں کوترقی دہارے میں لانے کیلئے اجتماعی ریکوری پلان کیلئے وفاق جتنی جلد ممکن ہو سکے وسائل فراہم کرے ۔ انہوںنے مزید بتایا کہ صوبائی حکومت قبائلی اضلاع میں بلا تفریق وہ تمام سہولیات وہاں کے لوگوں کو مہیا کرے گی جو سہولیات صوبے کے دوسرے اضلاع کے لوگوں کو میسر ہیں۔وزیراعظم نے مذکورہ اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ فاٹا کے عوام نے بڑا مشکل وقت دیکھا ہے اور بڑی تکالیف برداشت کی ہیں، موجودہ حکومت نے سابقہ فاٹا کو صوبے میں ضم کرکے ایک وعدہ پورہ کردیا ہے۔ہم نئے اضلاع میں نچلے طبقے کی بہتری کیلئے کام کرے گی۔ صحت انصاف کارڈ غریب گھرانے کیلئے ایک نعمت ہے کیونکہ جب غریب خاندان کا کوئی فرد بیمار پڑ جاتا ہے تو اسکے لئے علاج کرانا بڑا مشکل ہوتا ہے۔ غریب کیلئے سب سے بڑا صدمہ بیماری ہوتی ہے جس سے وہ لڑتا رہتا ہے ۔ ہم غریب کی اس مشکل کو حل کرنے کیلئے صحت انصاف کارڈ فراہم کر رہے ہیں جو سب لوگوں کو دئیے جائیں گے۔ صحت انصاف کارڈ کے ذریعے علاج کا کامیا ب تجربہ خیبرپختونخوا میں ہم پہلے سے کر چکے ہیں۔ کسی بھی ہسپتال میں کارڈ کے ذریعے علاج ممکن ہو سکے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ انہیں اس بات پر خوشی ہے کہ نئے اضلاع کی عوام کی مدد کیلئے پورا پلان بنایا گیا ہے، اب ہم قبائلی علاقے میں ترقی کا عمل شروع کریں گے ، وسائل جاری کریں گے ، سکول ،ہسپتالیں اور دیگر سماجی ادارے بنائیں گے ۔ وزراء قبائلی اضلاع کے دورے باقاعدگی سے کریں۔ وزیراعظم نے ایڈوائزری کمیٹی کو قبائلی اضلاع میں لوگوں کے ساتھ رابطے اور انہیں اعتماد میں لیکر حکمرانی کے مؤثر اور یکساں نظام کے قیام کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ نئے اضلاع کی تیز تر تعمیر نو اور بحالی کیلئے وسائل کی بر وقت نشاندہی کیجائے اور انہیں حل بھی کیا جائے۔نئے اضلاع کے لوگوں کی محرومی دور کرنا ترجیح ہونی چاہیئے۔ وفاقی حکومت ان اضلاع کی تعمیر نو اور لوگوں کی آباد کاری کیلئے وسائل فراہم کرے گی ۔ وزیراعظم نے وسائل کی منصفانہ تقسیم، شفاف حکمران اور خدمات کی فوری اور مؤثر فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ قبائلی علاقوں کے عوام پر جو مشکلات آئیں اور وہاں جو آپریشن ہوئے ہم نے ہمیشہ انکی مخالفت کی ، جہاں آپریشن ہوتا ہے وہاں لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہیں اور اسی لئے میں آپریشن کیخلاف تھا مگر اسوقت میرے ہاتھ میں اختیار نہیں تھا، آج موقع ملا ہے تو قبائل کی ترقی ، خوشحالی اور بہتری کیلئے تاریخی اقدامات کریں گے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ جب وہ حکومت میں آئے تو بہت مشکلات تھیں ، ملک قرضوں میں ڈوباہوا تھا اب حالات پہلے سے بہتر تھے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ سعودی شہزادے کا دورہ سرمایہ کاری کیلئے اہمیت کا حامل ہوگا، اس سے پہلے کبھی اتنا وسیع دورہ نہیں ہوا۔ روزگار کے مواقع پیدا ہو ں گے ، ملکی معیشت کو استحکام ملیں گا، اور ہم قرضے واپس کر سکیں گے۔ وزیراعظم نے انکشاف کیا کہ غربت کم کرنے کیلئے اس مہینے کے آخر میںپورا پروگرام پیش کریں گے ۔ صحت انصاف کارڈ اس پروگرام کا ایک حصہ ہے، بیت المال اور سوشل سیفٹی نیٹ کے ذریعے غربت ختم کریں گے اور عوام کو انکے پاؤں پر کھڑا کریں گے ۔ ہم ایک ایساں نظام دینا چاہتے ہیں جسمیں سب کو بہتری کے مواقع میسر ہوں گے ۔ غریب کا استحصال ختم ہو گا اور وہ بھی معاشرے میں عزت کیساتھ زندگی گزارنے کی پوزیشن میں ہو گا۔ قبائلی اضلاع کے عوام کی تیز تر ترقی پہلی ترجیح ہے ۔ وفاق اور صوبہ مل کر قبائلی اضلاع کی پائیدار ترقی اور لوگوں کی محرومیاں دور کرنے کیلئے ایک وسیع اور کل وقتی ترقیاتی عمل کے ذریعے اقدامات اُٹھائیںگے ۔ بہتر اور مربوط سکیورٹی اقدامات کے نتیجے میں امن کا احیاء ہو چکاہے ۔ سابقہ فاٹا کے عوام مشکل صورتحال سے نکل آئے ہیں۔ سابقہ فاٹاکے تمام لوگوں کو صحت انصاف کارڈ دیں گے جس سے وہ سالانہ 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک کے مفت علاج معالجے کی سہولت سے استفادہ کر سکیں گے ۔ صوبائی وزراء قبائلی علاقوں کا دورہ کریں اور اپنے محکموں کی وہاں تک توسیع اور وسعت کی خود نگرانی کریں۔ سعودی شہزادے کے دورہ پاکستان سے ملک میں سرمایہ کاری کو بڑھوتری ملے گی ۔ غربت کم ہو گی ، بیت المال اور سوشل سیفٹی نیٹ کے ذریعے لوگوں کو اپنے پائوں پر کھڑا کریں گے ۔ قبائل سے کئے گئے وعدوں پر عمل درآمد کا مرحلہ شروع ہو چکا ہے ۔ قبائل کی آبادکاری ، تعمیر نو اور روزگار کے ذرائع پیدا کرکے اُن کی پائیدار ترقی کی سمت کی طرف چل نکلے ہیں۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم کی زیر صدارت ٹرانس پشاور اور کیپوما کا اجلاس
کمشنر پشاور کا سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس، بیروزگار نوجوان کو نوکری اور بچوں کی سرکاری اخراجات ..
کمشنر پشاور ڈویژن کا جمرود کا دورہ، خیبر پاس اکنامک کوریڈور کیلئے مختص مقامات سمیت اکنامک زون اراضی ..
سیکرٹری ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا کا ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ کے ہمراہ آر ٹی اے ملاکنڈ کا دورہ
وزیرصحت سید قاسم علی شاہ نے بچے کو پولیو کے قطرے پلاکر صوبے میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا
پنجاب کی ڈرامہ کوئین مریم نواز نے پولیس کے روپ میں جلوہ گر ہوکر ایک نئی قسط ریلیز کردی ،بیرسٹر ڈاکٹرسیف
عمران خان کی فلاحی ریاست کے قیام کے وژن کے تحت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،ملک ..
کیپٹل میٹروپولیٹن کے زیر انتظام تعلیمی اداروںکو دیگر بہترین تعلیمی اداروں کی فہرست میں لائینگے ،ْ رحمان ..
پشاور کی عظمت رفتہ اور رونقیں بحال کرینگے ،ْ حاجی زبیر علی
گندھارا ہندکو اکیڈمی کی 4کتابیں ایوارڈز کے لئے نامزد ّ
صحتمند معاشرے اور بیماریوں کو جڑ سے اکھارنے کیلئے شعبہ صحت میں تحقیق انتہائی ضروری ہے، حاجی غلام علی ..
عوامی شکایات پر فوڈ اتھارٹی کے صوبہ بھر میں ہسپتالوں کی کنٹینر پر چھاپے، لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کی ..
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار